Urdu Conclave 2026

Supreme Court

ماہر اطفال سنجے کلشریشٹھ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے فحش مواد کی آسانی سے دستیابی نہ صرف جنسی رویے کو اکساتی ہے بلکہ نابالغ لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

فروری 2024 کو سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی اور آر ٹی آئی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری اثر سے اس پر پابندی لگا دی تھی۔

آئی اے ایس افسر جی۔ کرشنیا قتل کیس میں رہا کئے گئے آنند موہن کے خلاف دائر عرضی پر آج (4 مارچ) سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

اس معاملے میں ہائی کورٹ نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خالی کرنے کو کہا تھا۔ AAP نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے دفتر خالی کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اے اے پی نئے دفتر کے لیے حکومت کو درخواست دے سکتی ہے۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سچن دتہ کی بنچ نے تبصرہ کیا، "آپ نے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کیا اور اب آپ سپریم کورٹ سے ریلیف مانگ رہے ہیں۔ آپ عام آدمی نہیں، آپ ایک سیاست دان ہیں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں سات ججوں کی آئینی بنچ نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) رشوت ستانی کیس میں پانچ ججوں کی بنچ کے ذریعہ سنائے گئے 1998 کے فیصلے کو متفقہ طور پر پلٹ دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس فیصلے کے دوران نرسمہا راؤ کے فیصلے کے اکثریتی اور اقلیتی فیصلے کا تجزیہ کرتے ہوئے، ہم اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہیں اور اس کو مسترد کرتے ہیں کہ رکن پارلیمنٹ استثنیٰ کا دعویٰ کر سکتا ہے۔نرسمہا راؤ میں اکثریت کا فیصلہ جو قانون سازوں کو استثنیٰ دیتا ہے، شدید خطرہ ہے اور اس طرح اس کو مسترد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا کو ٹیکنالوجی کی طرف سے درپیش ایک "عصری چیلنج" کے طور پر پیش کیا گیا اور کہا کہ انہیں بھی میڈیا کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے

بلقیس بانو معاملے میں ایک قصوروار نے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ 2 ججوں کی سپریم کورٹ کی دو بینچ نے گجرات اور مہاراشٹرکے ذریعہ سزا میں چھوٹ کے ضوابط کے معاملے میں متضاد فیصلے دیئے ہیں۔

یہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے، جس میں ملک بھر کی تمام ہائی کورٹس کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ نچلی عدالتوں کے 250 ڈسٹرکٹ ججوں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔