Vote Adhikar Yatra in Bihar: بہار کے ان اضلاع سے گزرے گی ’ووٹ ادھیکار یاترا‘، کے سی وینوگوپال نے کہا – عوام سکھائے گی سبق
کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لڑیں گے کہ اقتدار عام لوگوں کے پاس رہے اور تقسیم کرنے والی طاقتوں، دوستوں اور طاقتوروں کے لیے کام کرنے والوں کے ذریعے چھینا نہ جائے۔
Tamil Nadu Voter List News: تمل ناڈو میں 6.5 لاکھ مہاجر مزدور ووٹر لسٹ میں شامل، چدمبرم ہوئے برہم، الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزامات
الیکشن کمیشن کے ذریعہ اقتدار کا صریح غلط استعمال قرار دیتے ہوئے چدمبرم نے الزام لگایا کہ کمیشن ریاستوں کے انتخابی کردار اور پیٹرن کو زبردستی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار کا سنگین غلط استعمال ہے اور اسے سیاسی اور قانونی سطح پر چیلنج کیا جانا چاہئے۔
Ruckus over SIR: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں SIR پر ہنگامہ، اپوزیشن کا ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ایس آئی آر کے معاملے پر کہا، ’’جس طرح سے ووٹرز کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھا جا رہا ہے وہ ایک منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ نے ایس آئی آر میں درست ووٹر شناختی کارڈ کے طور پر قبول شدہ دستاویزات کو شامل کرنے کو کہا تھا۔
Opposition’s Ruckus in Bihar Assembly: بہار اسمبلی میں SIR کے تعلق سے اپوزیشن کا زوردار ہنگامہ، مین گیٹ کو کیا بلاک، دوسرے گیٹ کو توڑ کر حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز گئے اندر
آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت اپوزیشن کے ایم ایل ایز نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے ذریعے ’’سازش‘‘ کرنے کا الزام لگایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Special Intensive Revision: ’’کم فرق سے جیت یا ہار والی سیٹوں پر ووٹ چھانٹنا چاہتی ہے سرکار…‘‘، تیجسوی یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام
تیجسوی یادو نے لکھا کہ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں کلوز مارجن سے ہار یا جیت والی سیٹوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 3000 سے کم ووٹوں سے ہار یا جیت والی کل 15 سیٹیں تھیں، جبکہ 2020 میں ایسی 35 سیٹیں تھیں، اگر 500 سے کم فرق سے ہار یا جیت والی سیٹوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو 2015 میں 23 سیٹیں تھیں اور 2020 میں ایسی کل 52 سیٹیں تھیں۔
BJP ally TDP writes to EC: ایس آئی آر کے پیچھے این آر سی نہیں ہے یہ کمیشن واضح کرے،بہار میں جاری ووٹر لسٹ نظرثانی پر اب ٹی ڈی پی نے اٹھایا سوال
ٹی ڈی پی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں 2029 سے پہلے اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے، اس لیے ایس آئی آر اس بات کو یقینی بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ووٹر لسٹیں منصفانہ، جامع اور شفاف طریقے سے دکھائی جائیں۔
Special Intensive Revision: ’’فرضی فارم اپ لوڈ کر رہے BLOs… الیکشن کمیشن کا عمل محض دکھاوا…‘‘، ECI پر تیجسوی یادوکاسنگین الزام
پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو سے خصوصی گہرائی کے جائزے کے دوران مبینہ طور پر بڑی تعداد میں ملے نیپا، بنگلہ دیش اور میانمار کے لوگوں پر سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’خود سامنے آنے کے بجائے الیکشن کمیشن ذرائع کے حوالہ سے خبر پلانٹ کروا رہا ہے تاکہ اس کی آڑ میں کھیلا کر سکے، یہ وہی ذرائع ہیں جو آپریشن سندورکے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی پر قبضہ کر چکے تھے۔‘‘
Special Intensive Revision: بہار کے ووٹر لسٹ میں نیپالی اور بنگلہ دیشی بھی! پپو یادو نے اٹھایا سوال- باپ بیٹے کا نام پوچھ کر کیسے قرار دیا جا رہا ہےغیر ملکی؟
رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا کہ بہار میں پہلے دس انتخابات موجودہ ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ہوئے ہیں تو اب یہ اچانک نظر ثانی کیوں؟ پپو یادو نے اس عمل کو آئینی اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
SIR case in Bihar reaches SC: بہار میں ووٹر نظرثانی کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے کیا چیلنج
عرضی گزار نے اندازہ لگایا ہے کہ 3 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان، خاص طور پر پسماندہ گروہوں جیسے ایس سی، ایس ٹی اور تارکین وطن مزدوروں کو ایس آئی آر کے حکم میں سخت شرائط کی وجہ سے ووٹ دینے کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔





