Bharat Express DD Free Dish

Special Intensive Revision: ’’کم فرق سے جیت یا ہار والی سیٹوں پر ووٹ چھانٹنا چاہتی ہے سرکار…‘‘، تیجسوی یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام

تیجسوی یادو نے لکھا کہ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں کلوز مارجن سے ہار یا جیت والی سیٹوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 3000 سے کم ووٹوں سے ہار یا جیت والی کل 15 سیٹیں تھیں، جبکہ 2020 میں ایسی 35 سیٹیں تھیں، اگر 500 سے کم فرق سے ہار یا جیت والی سیٹوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو 2015 میں 23 سیٹیں تھیں اور 2020 میں ایسی کل 52 سیٹیں تھیں۔

تیجسوی یادو(فوٹو: آئی اے این ایس)

پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم کے خلاف اپوزیشن نے محاذ کھول رکھا ہے۔ اس دوران، بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز ایک بار پھر اعدادوشمار کے ذریعے الزام لگایا کہ پچھلے الیکشن میں بہت کم فرق سے ہار اور جیت والی سیٹوں پر ووٹ چھانٹے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

’’تقریباً 7 لاکھ 90 ہزار ووٹروں کے نام کٹیں گے‘‘

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ وہ ایسے ہی جمہوریت کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے لکھا، ’’بہار میں کل 7 کروڑ 90 لاکھ ووٹر ہیں، تصور کیجئے، بی جے پی کی ہدایت پر اگر کم از کم ایک فیصد ووٹروں کو بھی چھانٹ دیا جاتا ہے تو تقریباً 7 لاکھ 90 ہزار ووٹروں کے نام کٹیں گے۔ یہاں ہم نے صرف ایک فیصد کی بات کی ہے، جبکہ ان کا ارادہ اس سے بھی زیادہ چار سے پانچ فیصد کا ہے۔‘‘

’’تمام بوتھوں سے کل 3200 ووٹ ہٹ جائیں گے‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’اگر ہم اس ایک فیصد یعنی 7 لاکھ 90 ہزار ووٹروں کو 243 اسمبلی حلقوں سے تقسیم کریں، تو فی اسمبلی حلقہ 3251 ووٹروں کے نام کٹ جائیں گے۔ بہار میں کل 77,895 پولنگ بوتھ ہیں اور ہر اسمبلی میں اوسطاً 320 بوتھ ہیں۔ اب اگر ایک بوتھ سے 10 ووٹ بھی ہٹیں گے تو اسمبلی کے تمام بوتھوں سے کل 3200 ووٹ ہٹ جائیں گے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے مزید لکھا کہ اب گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں کلوز مارجن سے ہار یا جیت والی سیٹوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 3000 سے کم ووٹوں سے ہار یا جیت والی کل 15 سیٹیں تھیں، جبکہ 2020 میں ایسی 35 سیٹیں تھیں، اگر 500 سے کم فرق سے ہار یا جیت والی سیٹوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو 2015 میں 23 سیٹیں تھیں اور 2020 میں ایسی کل 52 سیٹیں تھیں۔

’’ہم جمہوریت کو ایسے ختم نہیں ہونے دیں گے‘‘

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے لکھا، ’’الیکشن کمیشن کے ذریعے بی جے پی کا نشانہ اب ایسی ہر سیٹ پر ہے، ایسی ہی سیٹوں کے منتخب بوتھوں، برادریوں اور طبقوں کے بہانے ووٹ چھانٹنا چاہتے ہیں، لیکن ہم سب چوکنا ہیں، ہمارے کارکن ہر جگہ ہر گھر جا کر ان کی بد نیتی کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ہم جمہوریت کو ایسے ختم نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read