Bharat Express DD Free Dish

Ruckus on SIR: ’’بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام کر رہا ہے الیکشن کمیشن…‘‘ تیجسوی یادو نے ای سی آئی کو پھر بنایا نشانہ

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن سے ایس آئی آر میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور غلطیوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمیشن سے دونوں جگہوں سے دنیش سنگھ کے خلاف الگ الگ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد مظفر پور کے الیکٹورل رجسٹریشن افسر نے جے ڈی یو کے قانون ساز کونسلر دنیش پرساد سنگھ اور ایل جے پی (رام ولاس) کی رکن اسمبلی وینا دیوی کو نوٹس بھی بھیجا ہے۔ نوٹس میں 16 اگست تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو۔

پٹنہ: بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو (SIR) نظرثانی کو لے کر پٹنہ سے دہلی تک سیاست میں ہنگامہ ہے۔ اس دوران بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام کر رہا ہے۔

’’تمام بڑے لیڈران کے دو ای پی آئی سی نمبر‘‘

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ’’این ڈی اے کے تمام بڑے لیڈر، چاہے وہ ایم پی، ایم ایل اے، میئر یا ڈپٹی چیف منسٹر ہوں، سب کے دو ای پی آئی سی نمبر مل رہے ہیں۔ یہ سبھی الگ الگ لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں میں ای پی آئی سی کارڈ بنا رکھے ہیں، سمجھا جاسکتا ہے کہ ایس آئی آر میں کتنا بڑا فراڈ بہار میں ہورہا ہے۔‘‘

’’زندہ کو مردہ اور مردہ کو زندہ بتا دیا گیا‘‘

انہوں نے کہا کہ جب ’معزز‘ لوگوں کا یہ حال ہے تو ایسی کتنی مثالیں ہوں گی جن کے نام کاٹے گئے۔ زندہ کو مردہ اور مردہ کو زندہ قرار دے دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن پورے ڈیٹا کو چھپانے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ ہے، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

این ڈی اے کو فائدہ پہنچانے کے لیے دھاندلی کا الزام

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ یہ کام بی جے پی کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی مانے جانے والے لیجسلیٹیو کونسلر (ایم ایل سی) دنیش سنگھ اور ان کی اہلیہ، ویشالی سے ایم پی وینا دیوی کے پاس بھی دو الگ الگ ووٹ اور ای پی آئی سی آئی ڈی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این ڈی اے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی انتخابی دھاندلی نہیں ہے؟

’’ایس آئی آر میں ہوئی غلطیوں کو مانے الیکشن کمیشن‘‘

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن سے ایس آئی آر میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور غلطیوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمیشن سے دونوں جگہوں سے دنیش سنگھ کے خلاف الگ الگ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد مظفر پور کے الیکٹورل رجسٹریشن افسر نے جے ڈی یو کے قانون ساز کونسلر دنیش پرساد سنگھ اور ایل جے پی (رام ولاس) کی رکن اسمبلی وینا دیوی کو نوٹس بھی بھیجا ہے۔ نوٹس میں 16 اگست تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read