بہار اسمبلی میں SIR کے تعلق سے اپوزیشن کا زوردار ہنگامہ،
پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روز اس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (SIR) مہم کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔ جیسے ہی اسپیکر نند کشور یادو نے ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کھڑے ہو گئے اور نعرے لگانے لگے اور ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) پر بحث کا مطالبہ کرنے والے پوسٹر اٹھائے ایوان کی گھنٹی تک پہنچ گئے۔
اسپیکر نے اپوزیشن کے لباس پر اٹھائے سوال
اسپیکر نے احتجاج کرنے والے اراکین اسمبلی کو سمجھانے کی کوشش کی اور انہیں اپنی نشستوں پر واپس آنے کو کہا۔ اسپیکر نے کہا کہ نعرے لگانے سے آپ کا گلا تھک جائے گا، آپ کو الیکشن کے لیے اپنی آواز بچانی چاہئے۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی احتجاج کے لیے سیاہ کپڑے پہن کر ایوان میں پہنچے تھے، جس پر اسپیکر نے ان کے لباس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اچھا نہیں لگتا۔
مارشلوں کو تختیاں چھیننے کی دی گئی ہدایت
مارشلوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ احتجاج کرنے والے ایم ایل اے کے ہاتھوں سے تختیاں چھین لیں، جنہیں بعد میں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ اس سے پہلے آر جے ڈی ایم ایل ایز نے اسمبلی کے باہر ہنگامہ کیا اور اسپیکر نند کشور یادو کو ایوان میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے چیمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
نظرثانی کے عمل کے کو واپس لینے کا مطالبہ
آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت اپوزیشن کے ایم ایل ایز نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کے ذریعے ’’سازش‘‘ کرنے کا الزام لگایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اسمبلی کے دوسرے گیٹ توڑ کر کھولا گیا
اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے مین گیٹ کو بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے برسوں سے بند اسمبلی کے دوسرے گیٹ ہتھوڑے اور چھینی سے توڑ کر کھولا گیا، تاکہ حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز اندر جا سکیں۔ اس کے بعد بھی اپوزیشن ایم ایل اے نے داخلہ روکنے کی کوشش کی لیکن مارشلوں نے آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن اور کانگریس ایم ایل اے راجیش کمار کو ہٹا کر راستہ صاف کردیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار متبادل راستے سے اسمبلی پہنچے اور اسپیکر سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ پارلیمانی امور کے وزیر وجے چودھری اور وزیر شراون کمار بھی تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



