Bharat Express DD Free Dish

Special Intensive Revision

یہ اقدام وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دہلی روانگی سے قبل پارٹی کے سخت موقف کی عکاسی کرتا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گر دھاری یادو پر طویل عرصے سے پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف بیانات دینے اور مخالف دھڑے سے نزدیکی بڑھانے کے سنگین الزامات عائد تھے، جس کے بعد قیادت نے انہیں پارلیمانی سطح پر روکنے کا فیصلہ کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مرکزی بی جے پی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ایس آئی آر (SIR) کے ذریعے لوگوں کی شہریت چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے ہوشیار رہنے اور ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق یقینی بنانے کی اپیل کی۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ایس آئی آر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری ووٹر لسٹ کی ریویژن ہو گئی ہے تو پھر فارم 7 لینے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ووٹر لسٹ پہلے ہی درست کی جا چکی ہے تو ووٹ کاٹنے کے لیے الگ سے فارم 7 کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے اسے ’واٹس ایپ کمیشن‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ ادارہ غیر مصدقہ ڈیٹا اور افواہوں کی بنیاد پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ پوری مشق بنگال کے عوام کو دبانے اور ان کے جمہوری حقوق سلب کرنے کی سازش ہے۔

انتخابی قوانین کے تحت فارم-7 کا استعمال ووٹر فہرست میں کسی نام کی شمولیت پر اعتراض کرنے یا اسے حذف کرنے کی درخواست کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ، کسی بھی نام کو ہٹانے سے قبل حکام کے لیے دعووں کی تصدیق کرنا اور متعلقہ فرد کو وضاحت کا موقع دینا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مطابق ریاست میں اہل ووٹروں کی مجموعی تعداد 12.55 کروڑ سے زائد ہے، تاہم اس عمل کے دوران تقریباً 2.89 کروڑ نام لسٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایس آئی آر کے سلسلے میں مسلسل دائر ہونے والی عرضیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائے مالیا باگچی کی بینچ نے کہا کہ یہ معاملہ قابو سے باہر ہو گیا ہے اور بہت ساری عرضیوں پہلے ہی دائر ہو چکی ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اب مجھے نہیں لگتا کہ مختلف ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق نئی عرضیوں قبول کی جانی چاہئیں۔

الیکشن کمیشن نے 6 ریاستوں میں ایس آئی آر کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ 5 ریاستوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، جبکہ یوپی کو 31 دسمبر تک کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ووٹر لسٹ اپڈیٹ کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب ڈرافٹ لسٹ 16 دسمبر کو جاری ہوگی۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران منگل کو لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر اہم بحث شروع ہوئی، جس میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے لے کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو ملنے والے چندے تک مختلف موضوعات شامل رہے۔ بحث کا آغاز کانگریس کے سینئر رکنِ پارلیمان منیش تیواری نے کیا۔

وزیراعظم مودی نے بدھ کو بی جے پی کے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن میٹنگ کی، جسے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں بڑی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ وقت سخت محنت کا ہے اور آنے والے الیکشن میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر مضبوط تیاری ضروری ہے۔