Bharat Express

Sonia Gandhi

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات نصف گھنٹے تک چلی۔ ہریانہ میں انتخابی تشہیرختم ہونے سے پہلے کماری شیلجا اورسونیا گاندھی کی ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں سونیا نے کہا کہ اگرچہ اب ماحول ہمارے حق میں ہے، لیکن ہمیں ضرورت سے زیادہ اعتماد کے بغیر متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی 12 جولائی کو ممبئی میں مکیش امبانی کے ورلڈ جیو سینٹر میں ہوگی۔ اس کے بعد 13 جولائی کو منعقد ایک تقریب  ہوگی اور 14 جولائی کو ایک شاندار استقبالیہ ہے۔

کانگریس کے ضلع صدر پنکج تیواری نے کہا کہ راہل گاندھی صبح 10 بجے بھوماؤ گیسٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے رائے بریلی سے تین لاکھ 90 ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی نے کانگریس لیڈرسونیا گاندھی کواپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کا کارڈ لے کر 10 جن پتھ پہنچے۔ امبانی نے سونیا کو بیٹے کی شادی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اپنے عہدے کے وقار اور ذمہ داری کو نظر انداز کیا اور فرقہ وارانہ جھوٹ پھیلانے سے سماجی تانے بانے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

شیخ حسینہ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کےاحاطہ میں پی ایم مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

سونیا گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو لوک سبھا انتخابات میں "سیاسی اور اخلاقی شکست" کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ قیادت کا حق کھو چکے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا، "انہیں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ سنبھالنا پڑے گا، آخر لوگ انہیں وہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔