Bharat Express

Sharad Pawar

شرد پوار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اجیت پوار کے لئے آپ کی پارٹی میں کوئی جگہ ہے اور انہیں لیا جاسکتا ہے تو انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا بلکہ شرد پوارنے ایسا جواب دیا ہے، جس سے لگتا ہے کہ دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

شرد پوار اور چھگن بھجبل کے درمیان یہ ملاقات مراٹھا بمقابلہ او بی سی کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کچھ دن پہلے حکومت نے او بی سی کے معاملے پر آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میں کسی اپوزیشن لیڈر نے شرکت نہیں کی۔

مہاراشٹر میں ہونے جا رہے اسمبلی الیکشن سے متعلق شرد پوار نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھروسہ ظاہرکیا ہے کہ ایم وی اے حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شام 4 بجے تک ممبئی پہنچ جائیں گی۔ وہ ہوٹل ٹرائیڈنٹ میں قیام کریں گی۔ اس کے بعد وہ کل مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ یہاں پہنچنے کے بعد وہ کئی میٹنگیں بھی کریں گی۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے مخالف گروپ میں شامل ہونے کا رجحان جاری ہے۔ جلد ہی ایک بی جے پی لیڈرشرد پوارکی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

درحقیقت روہت پاٹل کی سالگرہ کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ اب تاسگاؤں کاواتھے مہانکل اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

پوار نے کہا کہ اپوزیشن مہاراشٹر کی عوام کے سامنے متحد رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کو  برخاست کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت میں ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔

شرد پوار نے کہا میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اسے اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا، 'ہم ایم وی اے کے حق میں سیاسی ماحول کو سازگار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حکومت تبدیل ہوجائے گی۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے مزید کہا، "یو پی لوک سبھا انتخابات میں ایک اہم ریاست ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں نے مختلف قسم کا فیصلہ دیا ہے۔ انہیں توقع تھی کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور حکمراں پارٹی کو ووٹ ملے گا