Bharat Express DD Free Dish

Sharad Pawar

درحقیقت حالیہ دنوں میں مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر پر کافی بیان بازی ہوئی تھی۔ ادھو ٹھاکرے خیمہ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے تاخیر کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس پر 'مصروف' ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اجیت پوار کا درد ایک بار پھر سامنے آیا ہے، وہ پرانا زخم جس نے خاندان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ گڑھ چرولی میں میٹنگ میں اجیت پوار نے خاندان کو سیاست سے بالاتر قرار دیا اور اپنے وزیر کی بیٹی کو سمجھایا کہ خاندان کو توڑنے کی غلطی سماج کو پسند نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ شرد پوارکوزیڈ پلس سیکورٹی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیکورٹی سے متعلق مرکزی حکومت پرطنزکیا ہے۔

دراصل، شیو سینا، یو بی ٹی، کانگریس اور شرد پوار کی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے بدلا پور کے اسکول میں دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعہ کو لے کر ہفتہ کو مہاراشٹر بند کی کال دی تھی۔

پوار نے کہا ہے کہ انہیں دی گئی زیڈ پلس سیکورٹی ان کے بارے میں "مستند معلومات" حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتی ہے کیونکہ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 83 سالہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو یہ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کام کے لیے سی آر پی ایف کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج پریس کانفرنس کریں گے، میں کہتا ہوں، مہاراشٹر کی تاریخوں کا بھی آج ہی اعلان کریں۔ ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

اجیت پوار نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بہن کو بارامتی میں آمنے سامنے الیکشن نہیں لڑانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کیاتھا۔ ایک بار تیر چل جائے تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ لیکن میرا دل آج مجھے کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ستارہ میں سینئر لیڈر مانیک راؤ سونوالکر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باونکولے کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں