Posters featuring old remarks of alliance leaders and attacking Rahul Gandhi: انڈیا بلاک کی میٹنگ سے قبل دہلی میں کانگریس مخالف پوسٹرز، اتحادی جماعتوں کے بیانات کا دیا حوالہ
کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈرپنارائی وجین کے نام سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’راہل گاندھی قومی سطح کے لیڈر ہیں، لیکن ان میں اتنی سیاسی سمجھ بھی نہیں جتنی کانگریس کے ایک عام مقامی کارکن میں ہوتی ہے۔
Oath in Rajya Sabha: راجیہ سبھا میں 19 اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری، شرد پوار، رام داس اٹھاولے سمیت کئی سینئر لیڈروں کی واپسی
مہاراشٹر سے پانچ، تمل ناڈو سے چھ، مغربی بنگال سے پانچ اور اڈیشہ سے تین اراکین کی حلف برداری۔ تقریب میں اراکین نے مختلف زبانوں میں حلف لیا، جو بھارت کی لسانی اور ثقافتی تنوع کی بہترین مثال ہے۔ تین اراکین نے مراٹھی، دو نے ہندی، چھ نے تمل، ایک نے انگریزی، چار نے بنگالی اور تین اراکین نے اوڑیا زبان میں حلف لیا۔
Sharad Pawar Attack on PM Modi: کیا آیت اللہ علی خامنہ ای کا پنڈت جواہر لال نہرو کا مداح ہونا وزیر اعظم مودی کی ناراضگی کی وجہ بنا؟شرد پوار کے بیان نے چھیڑی نئی سیاسی جنگ
ایران۔اسرائیل جنگ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد بھارت میں بھی سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے نہرو سے ان کے تعلقات کے معاملے کو اٹھایا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا کچھ کہا؟
Sharad Pawar Health Update: شرد پوار پھر سے اسپتال میں داخل، جانئے ڈاکٹر نے کیا بتائی وجہ؟
اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرد پوار کو الٹی کی شکایت کے باعث جسم میں پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد احتیاطی طور پر انہیں داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی مجموعی صحت مستحکم ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
Sharad Pawar Discharged From Hospital: شرد پوار کو ملی اسپتال سے چھٹی، ڈاکٹروں نے 3 سے 4 دن مکمل آرام کا دیا مشورہ
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر اور سینئر لیڈر شرد پوار کو صحت میں نمایاں بہتری کے بعد پونے کے معروف روبی ہال کلینک سے ہفتہ کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں آئندہ تین سے چار دن مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Sharad Pawar Health Update: بھتیجے اجیت پوار کی تیرہویں کے دوران شرد پوار کی طبیعت بگڑی، پونے کے اسپتال میں داخل
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع شرد پوار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر پونے کے معروف رو بی ہال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
Sharad Pawar on Sunetra Pawar Maharashtra Deputy CM Oath: شرد پوار کو سنیترا کی حلف برداری کی جانکاری نہیں، این سی پی کے انضمام سے متعلق دیا یہ بڑا بیان
اجیت پوارکے انتقال پر شرد پوارنے کہا،"ان کا انتقال ہم سب کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ ہمیں ان کی موت سے پیدا ہونے والے حالات میں طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کے دکھوں کوکم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ہمیں انہی اقدار اور کام کے اندازکے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، جس کے ساتھ انھوں نے خدمت کی"۔
Sharad Pawar on Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوارکا طیارہ حادثہ یا سازش کا شکار؟ بھتیجے کی موت کے بعد شرد پوارکا پہلا ردعمل
اپنے بھتیجے اجیت پوارکی موت پرشرد پوارکا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے حادثہ ہے۔ اس میں کوئی سازش نہیں ہے۔ شرد پوارنے اپیل کی کہ اس حادثے پرسیاست نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوارکی موت سے مہاراشٹرکوبہت بڑا نقصان ہوا ہے، …
Ajit Pawar Plane Crash: وزیراعظم مودی نے اجیت پوار کے انتقال پر شرد پوار سے کی بات، آخری رسومات میں ہو سکتے ہیں شامل
بارامتی کے قریب ہونے والے ایک درد ناک طیارہ حادثے میں مہاراشٹر کے سینئر لیڈر اجیت پوار جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے شرد پوار سے بات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ اجیت پوار کی آخری رسومات جمعرات کو بارامتی میں ادا کی جائیں گی۔ امکان ہے کہ وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔
Ajit Pawar’s death: اجیت پوار ’دادا‘ کبھی اقتدار سے باہر نہیں رہے، چچا کے سائے سے نکل کر بنائی منفرد پہچان
اجیت پوار نے سال 1982 میں محض 20 برس کی عمر میں سیاست میں قدم رکھا۔ ابتدا میں انہوں نے ایک کوآپریٹو شوگر مل کے بورڈ کا انتخاب لڑا۔ اس کے بعد 1991 میں وہ پونے سینٹرل کوآپریٹو بینک کے صدر بنے اور تقریباً 16 برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔





