Bharat Express DD Free Dish

Sanjay Singh

ای ڈی کے وکیل زوہیب حسن نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی کہ وکیلوں کی فہرست میں غلطی سے بنسوری کا نام لکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج سنجے سنگھ کی رہائی سے پہلے نچلی عدالت نے شرائط طے کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ انہیں پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔

تہاڑ جیل سے متعلق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے سنجے سنگھ کی رہائی کا حکم ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچا ہے۔ رہائی کے آرڈر کی کارروائی تب شروع کی جائے گی جب ضمانت کا حکم تہاڑ جیل پہنچے گا۔

ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی سازی اور نفاذ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق سازش میں ملوث ہیں۔

سماج وادی پارٹی بھی پوری آب و تاب کے ساتھ سیاسی میدان میں ہے۔ پارٹی نے ریاست کی کئی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے

سپریم کورٹ نے کہا کہ ضمانت کی شرائط ٹرائل کورٹ طے کرے۔ عدالت نے کہا کہ سنجے سنگھ اپنی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائل پورا ہونے تک وہ ضمانت پر رہیں۔ ای ڈی نے کہا کہ انہیں ضمانت دینے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔

کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ دوبارہ یکم اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں رہے۔ ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں خصوصی جسٹس کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے ان کی 15 دن کی عدالتی تحویل کی درخواست کی۔

دہلی شراب پالیسی سے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔

پچھلی سماعت میں، ای ڈی نے سسودیا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر غور کرنے کے خلاف بحث کی تھی جب کہ ان کی کیوریٹیو پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پرسپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔