Bharat Express

Sanjay Singh

سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ پی ایم نریندر مودی دلتوں اور قبائلیوں کے تئیں نفرت ظاہر کر رہے ہیں۔ جہاں تک انڈیا کے اتحاد کا تعلق ہے تو ہم نے لکھا تھا 'جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا ' اس لیے وہ لفظ انڈیا کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بل کے متعلق سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ یہ بی جے پی کی طرف سے متعارف کرایا گیا ایک اور "کیجریوال فوبیا" بل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'انڈیا' اتحاد کے تمام اراکین پارلیمنٹ ایوان میں اس بل کی مکمل مخالفت کریں گے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کی معطلی اور منی پور معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کے خلاف اپوزیشن لیڈر گزشتہ 24 گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران شرد پوار کو بھی سنجے سنگھ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے مظاہرے میں شرکت کے بعد ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

کانگریس نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں بحث سے ڈرتے ہیں، لیکن بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن بھاگ رہی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ کچھ حقائق سامنے آئیں۔ عاپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب وہ ایوان کے ویل میں پہنچے اور منی پور کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران اسپیکر کی طرف اشارہ کیا۔

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ پورے مانسون سیشن 2023 کی کارروائی سے دور رہیں گے

سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے پانچ ریاستوں کو یتیم چھوڑ کر فرانس جانا زیادہ ضروری سمجھا اور بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ وہ دہلی کو تباہ کرنے میں جو بھی کردار ادا کر سکتے ہیں کریں۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ممبئی اور مدھیہ پردیش پولیس سے شکایت کی ہے۔ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ 'میرے نام پر بہت بڑا فراڈ ہو رہا ہے۔ پہلے مدھیہ پردیش کی صدر رانی اگروال جی کا فون آیا اور ان سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی وہاں بی جے پی  ایم ایل اے کو خرید کر حکومت بنالیتی ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی، وہاں  ایم ایل اے کو ڈرانے کے لیے ای ڈی بھیج دیتی  ہے۔اروند کجریوال