Bharat Express

Russia

روسی خبر رساں ایجنسی 'تاس' کے مطابق اس ملاقات کا ممکنہ مقام مشرقی روس کا شہر ولادی ووستوک ہے جہاں ولادیمیر پوتن پیر کو بدھ تک جاری رہنے والی ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ سال 2019 میں ولادیمیر پوتن نے پہلی بار کم سے اس جگہ ملاقات کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے درمیان ایک خصوصی ملاقات کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جو اس ماہ کے اندر ہو گی۔

نئی دہلی کے منشور کے حوالے سے عالمی برادری کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس کی تعریف کی۔ منشور کے حوالے سے امریکہ کا کہنا تھا کہ ’منشور میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت، خودمختاری یا سیاسی آزادی کو پامال کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ لائق تحسین ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے زیر قبضہ والے علاقوں میں اپنی اتھارٹی  کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

کٹوتی کے فیصلے پر سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈی پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید کٹوتیاں کی جائیں گی۔

صدر ولادیمیر پوتن نے اس ہفتے کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے اپنی معذرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ یوکرین میں جاری "خصوصی فوجی مہم" میں مصروف ہیں

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک روسی سیاسی تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ پریگوزن ابھی فوت نہیں ہوئے ہیں۔ 23 اگست کو ہوائی جہاز کے حادثے میں فوت ہونے والے پریگوزن نہیں تھے۔

پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور دو طرفہ تعاون کے کئی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنما بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، لاجسٹک انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو فروغ دینے کے ارادے کی بھی تصدیق کی۔

روس کی انٹیلی جنس ایجنسی  جی آر یو (روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف) میں انٹیلی جنس آپریشنز یونٹ کے سربراہ میجر جنرل آندرے ایوریانوف کا نام سب سے آگے ہے۔

روس کے صدر نے کہا کہ روس اس بات پر غور کرے گا کہ تفتیش کار حادثے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ فی الحال واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دینے میں وقت لگے گا۔