شمالی کورونا کے رہنما کم جونگ اُن روس کے دورے پر ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات دونوں کے مابین دوطرفہ مذاکرات ہوئے ہیں ۔ اس دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو اپنے ملک کے سلامتی کے دفاع کے لیے روس کی “مقدس لڑائی” کے لیے “مکمل اور غیر مشروط حمایت” کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ پیانگ یانگ “سامراج مخالف” محاذ پر ہمیشہ ماسکو کے ساتھ کھڑا رہے گا۔کم جونگ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب دونوں رہنما روس کے دور مشرقی امور کے علاقے ووسٹوچنی کاسموڈروم خلائی مرکز میں سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔
North Korean leader Kim Jong Un told Kremlin chief Vladimir Putin that Russia was fighting a sacred war with the West and that the two countries would battle with “imperialism” together. Kim told Putin, “Russia has risen to a sacred fight to protect its sovereignty and… pic.twitter.com/iqYbl01QQJ
— Upendrra Rai (@UpendrraRai) September 13, 2023
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں استعمال کے لیے شمالی کوریا کے توپ خانے کے گولے حاصل کرنے کے لیے بے چین ہے جب کہ پیانگ یانگ کو خوراک کی فراہمی، ایندھن اور جدید فوجی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ اس دوران امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان ہتھیاروں سے متعلق کسی بھی معاہدے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی اور دونوں ممالک پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
North Korean President Kim Jong Un signed the book of honored guests of the cosmodrome pic.twitter.com/kwvSMM4NWG
— Sprinter (@Sprinter99800) September 13, 2023
کم اور پوٹن کے درمیان بات چیت ختم
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان بات چیت ختم ہو گئی ہے۔ان کی ملاقات تقریباً چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور قائدین نے آپسی دوستی اور قریبی رشتوں کا اظہار کیا۔
For the DPRK, relations with Russia are the first priority – Kim Jong-un
“Our friendship has deep roots, now for our country the very first priority is relations with the Russian Federation,” the North Korean leader emphasized.
Kim Jong-un added that the DPRK will always stand… pic.twitter.com/yjexJWU9PM
— Sprinter (@Sprinter99800) September 13, 2023
مجھے یقین ہے کہ روس برائی کے خلاف جیت جائے گا: کم جونگ
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک مترجم کے ذریعے صدر پیوٹن سے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ روسی فوج اور عوام “برائی” کے خلاف فتح حاصل کریں گی۔مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹوں کے درمیان کم جونگ روس کے مشرق بعید کے علاقے میں ہے ۔حالانکہ کریملن اور شمالی کوریا نے ہتھیاروں کے کسی معاہدے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Putin said that his meeting with Kim Jong-un is taking place “at a special time,” mentioned the 75th anniversary of the DPRK
“Our meeting is taking place at a special time – 75 years of the establishment of diplomatic relations between the Russian Federation and the DPRK. It was… pic.twitter.com/FjQguTDcKt
— Sprinter (@Sprinter99800) September 13, 2023
صدر پوتن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاش کے مطابق، پوتن نے کم کو سائبیرین اور مشرق بعید کے پکوانوں سے لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا، جس میں کامچٹکا کیکڑے کے ساتھ پکوڑے بھی شامل تھے۔پوتن نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان مضبوط دوستی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک ٹوسٹ بھی اٹھایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھ ملانے اور ٹوسٹ اٹھانے کی یہ تصاویر “یہ سب کچھ ظاہر کرنے کے لیے ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کتنی گہری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔