Bharat Express DD Free Dish

Ramadan Special

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادری اس وقت ایک نہایت مشکل اور چیلنجنگ دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی سماجی تقسیم اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر خبردار کیا اور کہا کہ مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

رمضان کا مہینہ جاری ہے اور ہر مسلمان اپنا فرض سمجھ کرروزہ ضرور رکھتا ہے۔ تاہم کئی بار جب آپ بہت زیادہ بیمار رہتے ہیں تو آپ کو روزہ نہ رکھنے کی چھوٹ دی جاتی ہے۔ آئیے اس کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

آج یعنی 11 مارچ بروز منگل روزہ داروں نے رمضان کا دسواں روزہ مکمل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بھی ختم  گیا ہے۔ درحقیقت رمضان کے پورے مہینے میں 1 سے 29 یا 30 تاریخ تک روزے رکھے جاتے ہیں جنہیں تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس بار ہندوستان میں 29 واں روزہ بروز منگل 9 اپریل کو مکمل ہو رہا ہے۔ اگر ہم دہلی کی بات کریں تو 9 اپریل کو نئے چاند کے بعد نئے چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے ہوگی جب کہ اس کی اونچائی 9.6 ڈگری ہوگی۔سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے اس کی عمر 20 گھنٹے اور اس کی اونچائی 10 ڈگری ہونی چاہیے۔

صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کو خدشہ ہے کہ بائیڈن کے لیے مسلمانوں کی کم ہوتی حمایت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

آج شام چھ بجے کے بعد لوگ چاند دیکھنے کی تیاری میں جٹ جائیں گےا ور ساڑھے چھ بجے کے قریب مغرب کی نماز پڑھنے کے ساتھ ہی لوگ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے چاند کا استقبال کریں گے اور نظرآنے پر دعا پڑھتے ہوئے رمضان میں داخل ہوجائیں گے۔

عیدالفطر 2023 سے پہلے ملک میں ٓآج جمعۃ الوداع کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان 2023 کے مبارک اور مقدس مہینے میں پانچ بار نماز جمعہ ادا کی گئی۔

رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں ایک طرف عبادت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے وہیں مسلم علاقوں میں کھانے پینے کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔

رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں آخری عشرے کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں اللہ کی عبادت وریاضت اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اعتکاف اور لیلۃ القدر (شب قدر) جیسی خاص عبادت کا موقع ملتا ہے۔