Bharat Express

Ramadan 2023: عید الفطر سے قبل شاہین باغ اور ذاکر نگر کے بازاروں میں زبردست رونق، پوری رات لوگ کر رہے ہیں خریداری

رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں ایک طرف عبادت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے وہیں مسلم علاقوں میں کھانے پینے کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔

رمضان میں جامعہ نگر علاقے میں رات میں بھی خوب رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رمضان 2023 کا مبارک اور مقدس مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اس دوران مسلمان عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔ دن میں روزہ رکھنے کے بعد رات میں لوگ خریداری کر رہے ہیں۔ حالات کا جائزہ لینے کے لئے بھارت ایکسپریس اردو کی ٹیم نے دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگرعلاقے کا دورہ کیا، جہاں رات کے آخری پہر میں زبردست رونق دیکھنے کو ملی۔ جامعہ نگر کے ذاکرنگراورشاہین باغ علاقے میں رات میں کافی رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ذاکرنگراورشاہین باغ کے 40 فٹا روڈ پر جہاں کھانے پینے کی دوکانیں سحری تک کھل رہی ہیں، وہیں بٹلہ ہاؤس اورشاہین باغ کی سبزی منڈی کے بازاربھی پوری رات کھلے رہتے ہیں اور لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان بازاروں میں صرف رات کے وقت ہی لوگوں کا ہجوم نہیں دیکھنے کو مل رہا ہے بلکہ پورے دن لوگ خریداری کر رہے ہیں۔

بٹلہ ہاؤس میں خریداری کرنے آنے والے لوگوں کا تعلق صرف جامعہ نگر سے ہی نہیں ہے بلکہ جیت پور، بدرپور، کنج کنج، سریتا وہار، جسولہ، کالکاجی، گووند پوری، اور دوسرے علاقے کے لوگ بھی خریداری کرنے آرہے ہیں۔ اس کے کچھ اور دوردراز علاقے سے بھی لوگ عید کی خریداری کرنے کے لئے بٹلہ ہاؤس آتے ہیں جبکہ کھانے پینے کے شوقین لوگ شاہین باغ اور ذاکر نگر کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Ramadan 2023: رمضان 2023 کا تیسرا اور آخری عشرہ جاری، خاص ہے اس عشرہ کی فضیلت

جامعہ نگرعلاقے میں کھانے سے لے کر چائے کی دوکانیں بھی کھلی رہتی ہیں۔ لوگوں کواپنی مرضی کے مطابق ہرچیز دستیاب ہوتی ہے۔ دراصل ان علاقوں میں کھانے کے کئی مشہور ہوٹل بھی ہیں، جہاں ہر طرح کے پکوان ملتے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقے کے لوگ بھی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مسلم اکثریتی علاقے میں لوگ جہاں کھانے پر رقم خرچ کرتے ہیں، وہیں لوگوں کی مدد کرنے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ضرورتمندوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read