Bharat Express

Ramadan 2023: رمضان 2023 کا تیسرا اور آخری عشرہ جاری، خاص ہے اس عشرہ کی فضیلت

رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں آخری عشرے کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں اللہ کی عبادت وریاضت اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اعتکاف اور لیلۃ القدر (شب قدر) جیسی خاص عبادت کا موقع ملتا ہے۔

رمضان المبارک میں جامع مسجد کا روح پرور منظر۔

:ماہ صیام کا تیسرا اورآخری عشرہ  جاری ہے۔ اس عشرے کی خاص فضیلت ہے۔ رمضان 2023 کا پہلا اور دوسرا عشرہ ختم ہوگیا ہے اور تیسرا عشرہ بھی اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تیسرے عشرے کی سب سے خاص فضیلت شب قدر (لیلۃ القدر) اور اعتکاف ہے۔ اس عشرے کو بخشش یا جہنم سے نجات حاصل کرنے کا عشرہ کہا جاتا ہے۔  اس عشرے میں لیلتہ القدرکی رات بھی موجود ہے۔ لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات کرتے ہیں او دعائیں مانگتے ہیں۔

رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں آخری عشرے کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں اللہ کی عبادت وریاضت اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اعتکاف اور لیلۃ القدر (شب قدر) جیسی خاص عبادت کا موقع ملتا ہے۔ رمضان شریف کے آخری عشرہ (آخری 10 دنوں) کے فضائل میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت وطاعت، شب بیداری اورذکروفکرمیں اور زیادہ منہمک ہوجاتے تھے، اسی لئے امت مسلمہ بھی اس عبادت کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔

شب قدر کیا ہے؟

رمضان کے آخری 10 دنوں کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات شب قدر ہے۔ اس ایک رات کی اہمیت اور عبادت ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ مطلب اس رات کواللہ رب العالمین نے انسان پر اپنی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔ احادیث سے مروی ہے کہ جو شخص زندگی میں ایک بار اس رات کو اس حالت میں حاصل کرلے کہ اپنے رب کی عبادت میں مشغول ہو تواس کے عمر بھر کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب آخری عشرہ شروع ہوجاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر بیدار رہتے اور اپنےاوراپنے گھروالوں کو بھی جگاتے تھے۔ (صحیح بخاری  حدیث :1884، صحیح مسلم، حدیث :2008)

یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2023: رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی مناسبت سے مسجد حرام میں کی گئی خصوصی تیاری

آخری عشرہ کی خاص فضیلت

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزارمہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اوراسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔ اللہ تبارک وتعالی نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، جسے ہم سورۃ القدر کے نام سے جانتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read