Bharat Express DD Free Dish

Ram Gopal Yadav

یوپی کے کابینی وزیراور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں جلد ہی بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ راج بھر نے کہا کہ لوگوں کو مہاراشٹر اور مغربی بنگال کو بھول جانا چاہئے کیونکہ پوری سماجوادی پارٹی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

سوامی پرساد موریہ نے آپریشن سندور کی مکمل کامیابی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اس طرح کے اچانک اعلان سے شک پیدا ہوتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے ایک جلسہ عام کے دوران ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے لیے ذات پر مبنی الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس بیان کے بعد انہیں ملک بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران رام گوپال ویومیکا سنگھ کا نام بھی بھول گئے تھے اور کئی بار انہیں دیویہ کے نام سے پکارا تھا۔

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے بھی اس بیان پر سی او انوج چودھری کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں امن  وسلامتی  سے متعلق میٹنگوں میں مسلم فریق کو جس طرح ڈرایا جا رہا ہے ،اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

بی جے پی نے کہاکہ"سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے، ہندوستان کے اندرونی معاملات پر غیر ملکی اداروں کے اثر و رسوخ اور اس طرح کے تعلقات کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

اتر پردیش کے سنبھل میں مسجد کے سروے کے دوران تشدد کے بعد اب راجستھان کا اجمیر شریف بھی ملک میں خبروں میں ہے۔ راجستھان کی ایک نچلی عدالت میں اجمیر کی درگاہ شریف کو ہندو مندر قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔

اس پر یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا کہ اس حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، اسی طرح انہوں نے وارانسی میں سرو سیوا سنگھ کوگرادیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے میٹنگ میں بتایا کہ ہم بنگلہ دیش کی ہر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو بھی صورتحال ہوگی اپوزیشن کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

رام گوپال یادو جمعہ کو فیروز آباد ضلع پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ 80 میں سے 80 جیت رہے ہیں، لیکن اس میں بھی کیا ہوا؟ بھارتیہ جنتا پارٹی مشکل میں ہے۔

انڈیا الائنس ایم پیز کے احتجاج کے بارے میں شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا، "یہ احتجاج بجٹ میں امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔ تمام اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔