Bharat Express

JPNIC Controversy: رام گوپال نے کہا- حکومت نے  گھٹیاحرکت کی ہے، ایس پی کو کانگریس کی ملی حمایت

اس پر یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا کہ اس حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، اسی طرح انہوں نے وارانسی میں سرو سیوا سنگھ کوگرادیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رام گوپال نے کہا- حکومت نے  گھٹیاحرکت کی ہے، ایس پی کو کانگریس کی ملی حمایت

جمعہ کو جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش پر لکھنؤ سیاسی میدان بنا ہوا ہے۔ یہاں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ایم پی رام گوپال یادو نے کہا کہ  انہیں پچھلے سال بھی روک دیا تھا، اس وقت اکھلیش جی کوچھلانگ( پھلانگ) لگا کر جانا پڑا تھا۔ اس وقت بھی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ آخر کیا بات ہے کہ لوگوں کو  پھولوں کےہار پہنانے


سے روکا جا رہا ہے۔ اس بار انہوں نے قومی صدر کے پورے گھر کا گھیراؤ کیا ہے۔ یہ پریشان کن ذہنیت ہے۔ جے پرکاش جیسی شخصیت زندگی میں ایک بار پیدا ہوتی ہے۔ اتر پردیش حکومت کا ان کے مجسمے پر پھولوں کے ہار پہنانے کی اجازت نہ دینا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔ یہ نہ صرف جے پرکاش نارائن کی بلکہ تمام آزادی پسندوں کی توہین ہے۔ انہوں  نے پچھلے سال بھی ایسا ہی کیا تھاویاناش کالے وپرت  بدھی ۔ اتر پردیش کی حکومت بھی اسی سمت جارہی ہے۔ اتر پردیش کے سکریٹری بھی خوف کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ تمام کارکن جے پی سنٹر سے اکھلیش کے گھر پہنچے۔

ایس پی کو کانگریس سے ملی حمایت، اجے رائے نے کیا بڑا دعویٰ

جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سنٹر (جے پی این آئی سی) کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے طے شدہ دورے سے پہلے سیل کر دیا گیا، بیریکیڈ لگا دی گئی اور پولیس تعینات کر دی گئی۔ اس پر یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا کہ اس حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، اسی طرح انہوں نے وارانسی میں سرو سیوا سنگھ کوگرادیا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (JPNIC) بھی اور اسے کسی بڑے تاجر کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے  ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رہی ہے۔

کارکن نے خود کو زنجیروں میں باندھ کر مظاہرہ کیا

سماج وادی پارٹی کے ایک کارکن نے خود کو زنجیروں میں باندھ کر پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ آج جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش پر اکھلیش یادو گومتی نگر میں واقع جے پی این آئی سی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں ،جب کہ جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سنٹر (جے پی این آئی سی) کو سیل کر کے بیریکیڈ لگا دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read