Rajasthan Govt Renames Mohammadpura As Mohanpura: راجستھان حکومت کا بڑا فیصلہ، ایک اور مسلم نام محمدپورہ کا نام بدل کر موہن پورہ رکھا گیا
راجستھان حکومت نے ضلع کوٹہ کی دیگود تحصیل کے محمدپورہ گاؤں کا نام تبدیل کرکے موہن پورہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Heliborne Geophysical Survey: جیسلمیر میں 64 مقامات پر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی نشاندہی، ہیلی بورن سروے سے مغربی راجستھان کے لیے بڑی امید
راجستھان کے صحرائی ضلع جیسلمیر میں پانی کے شدید بحران کے درمیان ایک بڑی اور تاریخی کامیابی سامنے آئی ہے۔ بھارت سرکار کی وزارتِ جل شکتی کے تحت کرائے گئے ہیلی بورن جیو فزیکل سروے میں ضلع کے 64 مقامات پر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی موجودگی کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
Pregnant Camel shot dead: آٹھ سالہ اونٹنی اور 11 ماہ کا حمل… شکاریوں کی ایک گولی نے دو جانیں لے لیں، حاملہ اونٹنی کے قتل کے بعد حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھ گئے
راجستھان کے پالی سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر کسی بھی حساس انسان کا دل پسیج جائے۔ یہاں بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ صدر تھانہ علاقے میں نامعلوم شکاریوں نے ایک حاملہ اونٹنی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر گولیاں برسا دیں۔
Hitendra Singh Success Story: وزیر اعظم مودی کی ترغیب سے حقیقت بن گیا راجستھان کے ہتیندر سنگھ کا خلائی خواب
ہر سال 12 جنوری کو ملک بھر میں قومی یومِ نوجوان منایا جاتا ہے، جو عظیم مفکر اور نوجوانوں کے روحانی رہنما سوامی وویکانند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے نوجوانوں کی طاقت، خود اعتمادی اور کردار سے طے ہوتا ہے۔
Woman Dead Body: ریلوے ٹریک پر ایک نامعلوم عورت کی سڑی ہوئی لاش ملی، حادثہ یا قتل؟ پولیس الجھن میں
راجستھان کے بھیلواڑا ضلع میں ریلوے لائن کے قریب 25 سے 30 سالہ ایک نامعلوم عورت کی سڑی ہوئی لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔ پولیس نے لاش کی حالت اور مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے حادثہ یا قتل، دونوں زاویوں سے تفتیش کا موضوع بنایا ہے۔
Rajasthan police solve copper theft in 10 hours: ڈھائی کروڑ کا تانبا اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے؛ پولیس نے 10 گھنٹے کی ’فلمی دوڑ‘ میں شاطر چوروں کو کیسے پکڑا؟
کوٹپوتلی-بہروڑ ضلع میں 2.58 کروڑ روپے کی تانبے کی چوری کے معاملے میں پولیس نے محض 10 گھنٹوں کے اندر مال برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Thief stuck in exhaust fan hole: کوٹا میں چور کی رسوائی! گھر میں گھسنے کے لیے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں ہوا داخل، آدھے راستے میں پھنسا تو جان بچانا بھی ہوگیا مشکل
کوٹا کے پرتاپ نگر علاقے میں ایک سنسان مکان میں چوری کی نیت سے آنے والے ایک نوجوان کی قسمت نے ایسا دھوکہ دیا کہ وہ باورچی خانے کے ایک چھوٹے سے سوراخ میں پھنس کر رہ گیا۔ مکان مالک کے واپس لوٹنے پر اس واقعے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کے ذریعے نوجوان کو باہر نکالا اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا۔
Lawrence Bishnoi Gang: راجستھان میں لارنس بشنوئی گینگ کا بھتہ خوری نیٹ ورک بے نقاب، پولیس نے ضبط کیے 91 لاکھ روپے
راجستھان کے ضلع شری گنگانگر کے رائے سنگھ نگر سے ایک بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک لگژری کار سے 91 لاکھ روپے نقد برآمد کیے، جو بھتہ خوری کی رقم بتائی جا رہی ہے۔
AIIMS Jodhpur Science Conference: ایمس جودھپور میں چھٹی سائنس کانفرنس کا انعقاد، نوجوان محققین اور ماہر سائنس دانوں کا تاریخی سنگم
راجستھان کی مارواڑ کی سرزمین اس سال دسمبر 2025 میں سائنس اور تحقیق کے ایک یادگار باب کی گواہ بنی، جب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جودھپور میں 5 سے 7 دسمبر تک چھٹی سائنس کانفرنس اور نیشنل بایومیڈیکل ریسرچ مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے 700 سے زائد ڈاکٹر، سائنس دان، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔
Construction work of Shri Kalki Dham: سنبھل میں شری کلکی دھام کی تعمیر زوروں پر ،راجستھان کے ماہر کاریگروں کی نگرانی میں تعمیر ہورہا ہے مندر
شری کلکی دھام کے تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے بارے میں معروف مذہبی لیڈر اور سماجی شخصیت آچاریہ پرمود کرشنم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔





