وزیر اعلی بھجن لال شرما ہوئے کورونا پازیٹیو
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی جانکاری دی ہے ۔ سی ایم بھجن لال شرما نے کہا، “میں خود کو الگ تھلگ کر رہا ہوں اور مکمل طور پر ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہا ہوں اور ورچوئل میڈیم کے ذریعے آنے والے تمام پروگراموں میں شرکت کروں گا۔”
स्वास्थ्य समस्या के चलते आज स्वास्थ्य परीक्षण करवाने पर आज मेरी कोविड रिपोर्ट पॉजिटिव आई है।
मैं सेल्फ आइसोलेशन में हूं और चिकित्सकों के परामर्श का पूर्णतः पालन कर रहा हूं एवं आगामी सभी कार्यक्रमों में वर्चुअल माध्यम से सम्मिलित रहूंगा।
— Bhajanlal Sharma (Modi Ka Parivar) (@BhajanlalBjp) March 6, 2024
‘میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں’
اس دوران جب سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کو وزیر اعلی بھجن لال شرما کے کورونا مثبت ہونے کی خبر ملی تو انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹویٹ کیا۔
मुख्यमंत्री श्री भजनलाल शर्मा के कोविड पॉजिटिव होने की सूचना मिली। मैं उनके जल्द स्वास्थ्य लाभ की कामना करता हूं।@BhajanlalBjp
— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) March 6, 2024
سی ایم بھجن لال شرما نے پروگرام میں ورچول طور پر شرکت کی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے زرعی تحقیقی مرکز درگاپورہ میں منعقدہ شکتی وندن ابھیان کی اختتامی تقریب میں ورچول طور پر شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے وہاں موجود خواتین کی سے ورچول طریقہ سےخطاب کیا۔ دراصل مغربی بنگال کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے شکتی وندن پروگرام سے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس۔