’’دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور طلبا کو پیٹنے والوں پر کارروائی کا مطالبہ…‘‘ پانچویں دن بھی ہنگامے کی نذر ہوگیا پارلیمنٹ
اپوزیشن نے نیٹ-یوجی پیپرلیک ہونے پرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جس کے بعد مسلسل پانچویں دن پارلیمنٹ ہنگامے کی نذرہوگیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی کی معافی اورمجرموں کے خلاف کارروائی بحث کی شرائط ہیں۔ حکومت بحث چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن جوابدہی کی بات کررہا ہے۔
Parliament Monsoon Session: مانسون اجلاس کا پہلا ہفتہ ہنگامے کی نذر، نیٹ پیپر لیک معاملے پراپوزیشن مسلسل وزیر تعلیم کی برطرفی کا مطالبہ کر رہی ہے
ایوان کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم استعفیٰ دیں، اس کے بعد ہی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بامعنی بحث ہو سکتی ہے۔
INDIA alliance MPs and leaders are peacefully heading to Gandhi Smriti: راہل گاندھی کے گھر میٹنگ ختم، بس میں بیٹھ کر گاندھی اسمرتی بھون جا رہے ہیں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ
نیٹ پیپرلیک ہونے پردہلی میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرانڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی اورتمام شریک لیڈران پُرامن طریقے سے تیس جنوری مارگ پرگاندھی اسمرتی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچیں۔
Rahul Gandhi Reacts to PM’s Announcement: دھرمیندر پردھان کو برطرف کریں، طلبہ سے مانگیں معافی.. پی ایم مودی کے اعلان پر راہل گاندھی کا ردعمل
وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ آپ ہی نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ آپ نے تعلیمی نظام پر مکمل قبضہ ہونے دیا، اسے تباہ ہونے دیا، بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی اور اس کے ذمہ دار ہر شخص کو تحفظ فراہم کیا۔
Student Issues Should Not Be Politicized: راہل گاندھی کی پریس کانفرنس پر بی جے پی کا پلٹ وار، جے پی نڈا نے راہل گاندھی سے پوچھے سیدھے سوال کہا-’’طلبہ کے مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے‘‘
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے وقت طے کرے، حکومت اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہالزام تراشی نہیں، بلکہ حل پر بحث ہونی چاہیے۔ بحث کے بعد ہمیں ایک ٹھوس پالیسی لے کر آنی چاہیے۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک کے مستقبل کی فکر کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے۔
Rahul Gandhi reply AAP MP Sanjay Singh Allegation: عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے راہل گاندھی کے دھرنے پراٹھائے تھے سوال، کانگریس لیڈر نے دیا ایسا جواب
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر دھرنے پر بٹھا دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم طلبا کے احتجاج کو پوری حمایت دے رہے ہیں۔
Rahul Gandhi Backs Protestors Demand: ’’دھرمیندر پردھان وزیرتعلیم کی حیثیت سے ناکام رہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے‘‘ راہل گاندھی نے کی مظاہرین کے مطالبے کی حمایت
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ’سنسد چلو‘ مارچ کے دوران مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر بھی جواب دہی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کا حکم دینے والے اور اسے نافذ کرنے والے، دونوں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
Delhi Students Protest Foreign Media Coverage: سڑکوں پر خون بہا، لیکن…، دہلی احتجاج پر نیویارک ٹائمز سے الجزیرہ تک کی بڑی رپورٹس
دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں طلبہ کے احتجاج کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دی۔ دنیا کے کئی بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس احتجاج کو نمایاں کوریج دیتے ہوئے طلبہ کے اس مظاہرے کو جرات مندانہ قرار دیا۔
Kangana Ranaut: راہل گاندھی کے دھرنے پر کنگنا رناوت کا حملہ، بولیں- وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ سکیورٹی کی خلاف ورزی
کنگنا رناوت نے راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفے کے مطالبے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دنیا کے مقبول ترین لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں، ایسے میں آخر وہ استعفیٰ کیوں دیں۔
Rahul-Priyanka Released: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا رہا، کانگریس کا وزیراعظم مودی اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی حکومت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پیر کے روز مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی نشانہ بنایا۔





