Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

2029 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی نئی ٹیم کے ساتھ تیاری میں مصروف، کانگریس میں کئی اہم عہدے خالی، پریانکا گاندھی کی تنظیمی ذمہ داری پر بھی ابہام اور ریاستی سطح پر اختلافات نے پارٹی کی مشکلات بڑھائیں

آچاریہ پرمود کرشنم نے جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج اور پولیس کارروائی پر راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو جھارکھنڈ جاکر طلبہ کی پریشانیوں کو سمجھنا چاہیے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے بات کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کے فصیل سے 80ویں یوم آزادی تقریب میں ملک کو خطاب کیا۔ وہیں اس بار بھی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر اور ایم پی راہل گاندھی نے شرکت نہیں کی۔

سنجے جیسوال نے 29 جولائی کو دیے گئے اپنے علیحدہ خط میں راہل گاندھی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا نوٹس لینے اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ 28 اگست تک اس معاملے میں اپنا جواب یا تبصرہ پیش کریں تاکہ اسے لوک سبھا اسپیکر کے غور کے لیے پیش کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کے ایک مبینہ بیان کے سلسلے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں اٹلی کے سفارتخانے نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں پھٹکار لگائی ہے۔ تاہم، اس دعوے سے متعلق سامنے آنے والی فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے ایسی کوئی باضابطہ مذمت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وائرل پوسٹ مبینہ طور پر ایک جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جس نے خود کو اٹلی کا سفارتی اکاؤنٹ ظاہر کیا تھا۔

پرینکا چترویدی نے اس معاملے پر تقریباً دو سال پرانی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر ناراضی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جب انہوں نے اس مسئلے کو اٹھایا تھا، اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی اور ٹرول ’میلوڈی‘ سے متعلق میمز اور مذاق کا دفاع کر رہے تھے۔

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کوویرساورکرکی توہین معاملے میں بڑی راحت مل ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف لکھنوکی عدالت سے جاری سمن کومنسوخ کردیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر بھی کئی براہ راست حملے کیے گئے۔کانگریس لیڈر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پارلیمنٹ میں مبینہ طور پر 20 دن تک عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن کے کردار کو اہم قرار دیا۔

’’رچناتمک کانگریس نیشنل کنوینشن‘‘ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کی سفارتی حکمت عملی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کام دوستی نبھانا نہیں بلکہ ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

راہل گاندھی نے ہائی کورٹ کی اس ہدایت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس عمل پر سوال اٹھایا ہے، جو ششر کی شکایت کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ راہل گاندھی کے پاس ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے زیادہ اثاثے ہیں۔