Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

 پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان مرکزی وزیرکرن رجیجو نے راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی سے تقریباً 50 ملاقات کی۔ میٹنگ میں دہلی پولیس کی کارروائی، وزیرداخلہ کے بیان، حد بندی بل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اودھیش پرساد نے کہا کہ بھگوان رام کسی سیاسی جماعت کی دین نہیں بلکہ ازل سے موجود ہیں۔ ان کے مطابق رام مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوئی، اس لیے اس کا سیاسی فائدہ کسی جماعت کو نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایودھیا لوک سبھا نشست پر شکست کے بعد بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی وجہ سے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جانچ کرائی جائے اور جو بھی افراد قصوروار پائے جائیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، خواہ ان کا عہدہ یا سیاسی حیثیت کچھ بھی ہو۔ پپو یادو نے احتجاج میں سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی چندے کے استعمال کے بارے میں جواب دہی طے ہونا ضروری ہے۔یہ احتجاج پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن کی اس وسیع مہم کا حصہ تھا،

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آج مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ دہلی میں طلبا پرپیلیٹ گن چلائی گئی، اس کے لئے وزارت داخلہ ذمہ دارہے۔

اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

کرن رجیجو نے مزید کہا کہ غیر پارلیمانی الفاظ سے متعلق قواعد حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پارلیمانی ضابطوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق، "اگر آپ پارلیمانی روایات کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے تو ہم پوری توجہ سے آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن آپ نے بار بار ایسے الفاظ استعمال کیے جن پر اعتراض ہے۔ اس کے باوجود ہم نے آپ کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔

پارلیمانی امورکے وزیرکرن رِجیجونے کہا کہ راہل گاندھی غیرپارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کیا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اگر راہل گاندھی وقار اور حدود میں رہ کربات کریں گے تو ان کی بات سنی جائے گی۔ بعد میں راج ناتھ سنگھ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال ہوا ہے تواسے کارروائی سے حذف کر دیا جائے۔

مسلسل انتخابی شکستوں کے درمیان کیا سی جے پی کی طلبہ تحریک کانگریس کے لیے نئی زندگی ثابت ہوگی؟ نیٹ پیپر لیک کے بہانے اپوزیشن 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات اور 2029 کے لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر مرکزی حکومت کو حکمتِ عملی کے تحت گھیرنے میں مصروف ہے۔ جانیے اس تحریک کا مکمل سیاسی حساب کتاب۔

راہل گاندھی نے فیس بک پر عرفان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی بستی کا ایک ایسا نوجوان ہے، جس کی سوچ اس کے حالات کی محتاج نہیں ہے۔ محمد عرفان کی گفتگو نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ شہری شعور اور آئینی سمجھ کے لیے کسی خاص سماجی یا معاشی پس منظر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایک عام بستی سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی ملک کے آئینی نظام، اپنے حقوق اور شہری فرائض کے بارے میں گہری دلچسپی رکھ سکتا ہے۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی میرابائی چانو اور ویٹ لفٹر رشی کانت سنگھ چنمبم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، "میرابائی چانو کو مسلسل تیسرے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر اور رشی کانت سنگھ چنمبم کو بھارت کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ قائم کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔