Bharat Express

Pushkar Singh Dhami

اتراکھنڈ میں کیدارناتھ قومی شاہراہ پر سون پریاگ اور گوری کنڈ کے درمیان منکٹیہ کے قریب مٹی کے تودے گرنے کے بعد فوجیوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

Kanwar Yatra 2024: اترپردیش حکومت نے جب سے کانوڑ یاترا روٹ پر دکانداروں کے لئے نیم پلیٹ لگانا لازمی قرار دیا ہے، تب سے ہی اس کی جم کرتنقیدکی جارہی ہے، لیکن اب اتراکھنڈ میں بھی متنازعہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ میں اسی سال مارچ میں یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) کو نافذ کردیا گیا تھا۔ یوسی سی کواسمبلی سے فروری میں منظورکیا گیا تھا۔

اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پوڑی تحصیل کے تھاپلی گاؤں میں جنگل کی آگ کو کھیت میں آتے دیکھ کر خاتون جلدی سے گھاس کا بنڈل لینے چلی گئی تھی۔ تاہم اس دوران وہ آگ کی زد میں آ گئی۔

نینی تال ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ آگ سے پائنس کے علاقے میں واقع ہائی کورٹ کالونی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے جب کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

آدرش نے ویڈیو کے تھمب نیل میں بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کھلے عام پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور لوگ اسے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ انہوں نے (دھامی) انتخابات کے دوران پیسے تقسیم کیے تھے۔

اتراکھنڈ کے بجٹ کا فوکس زراعت پر ہے۔ پی ایم مودی اتراکھنڈ کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ بیشتر محکموں نے بجٹ کی رقم زیادہ خرچ کی ہے۔

اس قانون میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے فسادیوں سے مکمل معاوضہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سرکاری عملے کو برقرار رکھنے اور فسادات پر قابو پانے کے دیگر اقدامات میں اٹھنے والے اخراجات کے ساتھ ساتھ 8 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ بھی ادا کیا جائے گا۔

نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہلدوانی میں گزشتہ 15-20 دنوں سے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ہلدوانی واقعہ کے بعد دیہی علاقوں میں زیادہ محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلع کے تمام افسران سڑکوں پر ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔