Major Relief for Rahul Gandhi from Allahabad High Court: الہ آباد ہائی کورٹ سے راہل گاندھی کو بڑی راحت، ایف آئی آر کی درخواست مسترد
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک کے اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس آئین اور ملک کی بنیادی روح کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔
Congress leader Pawan Khera: سپریم کورٹ سے پون کھیڑا کو پیشگی ضمانت، عدالت نے معاملے کو قرار دیا سیاسی رقابت
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ رِنیکی بھویان کے پاس متعدد غیر ملکی پاسپورٹ ہیں اور بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثے موجود ہیں۔ ان بیانات کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Atishi on AAP: عام آدمی پارٹی ختم ہو جائے گی؟ ،آتشی نے کہا -صرف دس برسوں میں پارٹی نے دہلی میں تین بار کی حکومت
کس طرح اروند کیجریوال کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا۔ آتشی نے دعویٰ کیا کہ اب بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے سی بی آئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے تاکہ سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
PM Modi Sikkim Visit: صرف پریکٹس ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ میچ کھیلنا بھی ضروری ہے، کیونکہ اس سے تجربہ حاصل ہوتا ہے -وزیر اعظم مودی
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں سے دوستانہ انداز میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “کیا آپ لوگ مجھے فٹبال کھیلنا سکھائیں گے یا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ مجھے ہرا دیں؟
PM Modi Varanasi visit: وزیر اعظم مودی کا وارانسی دورہ، 6350 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز، دونئی امرت بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
ریلوے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے وارانسی جنکشن سے پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن تک تیسری اور چوتھی ریلوے لائن کے منصوبے کی بنیاد رکھی جائے گی، جس میں گنگا ندی پر ریل-روڈ پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔
Delhi Assembly Special Session: دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس:سی ایم ریکھا گپتا خواتین کے ریزرویشن بل پر اپوزیشن کے خلاف مذمتی تحریک کریں گی پیش
یہ بل دراصل ملک کی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے مقصد سے پیش کیا گیا تھا۔ اس کے تحت نشستوں کی تعداد 543 سے بڑھا کر 816 کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاکہ خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
The ‘Mahabharata’ Formula for Success: کامیابی کا ‘مہابھارت’ فارمولا، وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو شیئر کیا ایک خاص منتر
وزیر اعظم مودی اکثر اپنے خطابات میں مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی پر زور دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر بھی انہوں نے واضح کیا کہ قوم کی ترقی کا آغاز فرد کی ذاتی بہتری سے ہوتا ہے۔ اگر ہر شخص اپنے کام میں مہارت پیدا کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرے تو نہ صرف اس کی اپنی زندگی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
Dr. Udit Raj: اروند کیجریوال پر کانگریس لیڈر کا بڑا حملہ—ہر معاملے میں خود ہی جج بننا چاہتے ہیں
ادت راج نے اس رویے کو جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رہنما خود ہی الزام عائد کرے اور خود ہی فیصلہ سنانے لگے تو پھر عدالتی عمل کی اہمیت کیا رہ جائے گی۔
Amit Shah Roars in Barasat: باراسات میں امت شاہ کی للکار، کہا—دیدی کی رخصتی طے، بنگال میں بی جے پی مکمل اکثریت سے بنائے گی حکومت
باراسات کی ریلی میں موجود ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ اسے ممتا بنرجی کا مضبوط گڑھ کہتے ہیں، وہ آج کی عوامی شرکت دیکھ لیں، جواب خود مل جائے گا۔
Rajya Sabha MP Raghav Chadha: ایک آدمی غلط ہو سکتا ہے، مگر سات نہیں—راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی
راگھو چڈھا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی سے پہلے بھی کئی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد وابستہ رہے، مگر بعد میں انہوں نے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ سب لوگ بھی غلط ہو سکتے ہیں؟





