Iran US Crisis: امریکہ سے کشیدگی کے درمیان ایرانی نائب وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کا امکان، برکس اجلاس میں شرکت متوقع
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا ممکنہ دورہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تہران موجودہ علاقائی بحران کے دوران برکس کو سفارتی مذاکرات اور عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھ رہا ہے
India Vietnam trade: بھارت اور ویتنام نے اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندی دینے کا عزم، 2030 تک دوطرفہ تجارت 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف
تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھارتی ریزرو بینک اور اسٹیٹ بینک آف ویتنام کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی پلیٹ فارمز کو آپس میں مربوط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
Trinidad and Tobago PM congratulates PM Modi: بنگال میں تاریخی جیت پر ٹی اینڈ ٹی کی وزیر اعظم نے مودی کو پیش کی مبارکباد
یہ پہلی مرتبہ ہے جب بی جے پی نے ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں شامل مغربی بنگال میں کامیابی حاصل کی ہے، جہاں دس کروڑ سے زیادہ لوگ آباد ہیں۔ ان کے مطابق یہ نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی عوام نے وزیر اعظم مودی کی قیادت پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar: وزیر اعظم نیشنل چلڈرن ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں شروع، باصلاحیت بچوں کے لیے سنہری موقع
اپنے آس پاس موجود باصلاحیت بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لائیں تاکہ انہیں قومی سطح پر پہچان مل سکے۔ یہ ایوارڈ نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ انہیں مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے کے لیے بھی تحریک دیتا ہے۔
CJI Surya Kant Comments on Registry:حکم کے باوجود ای ڈی ڈائریکٹر کو نہیں بھیجا نوٹس ، سی جے آئی نے کہا- یہاں ہر کوئی خود کو سپرچیف جسٹس سمجھنے لگا ہے
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی جے آئی نے رجسٹرار (جوڈیشل) کو ہدایت دی کہ ایک “فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی” تشکیل دی جائے، جو اس بات کی مکمل تحقیقات کرے کہ مارچ 2026 کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور اس میں کس سطح پر کوتاہی برتی گئی
M.K. Stalin Resigns as CM: ایم کے اسٹالن نے دیا استعفیٰ، گورنر نے عبوری وزیر اعلیٰ کے طور پر ذمہ داری جاری رکھنے کی دی ہدایت
انتخابات میں اسٹالن کو ذاتی طور پر بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ وہ اپنی روایتی کولاتھور نشست سے شکست کھا گئے، جہاں انہیں وی ایس بابو نے ہرایا۔ یہ نتیجہ ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق کسی موجودہ وزیر اعلیٰ کی اپنی نشست سے شکست ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
Amit Shah wishes Khattar: امت شاہ نے منوہر لال کھٹر کو پیش کی سالگرہ کی مبارکباد، سیاسی خدمات کو سراہا
سوشل میڈیا پر امت شاہ کے اس پیغام کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی منوہر لال کھٹر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ یوزر نے ان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہریانہ کی سیاست میں ایک نئی سمت دی
Assembly Election Result: کانگریس کی شکست پر ششی تھرور نے اٹھائے سوال، مودی -امت شاہ کی انتخابی حکمت عملی کی بھی تعریف کی
ششی تھرور نے کہا کہ یہ نتائج کانگریس کے لیے ایک اہم سبق ہیں اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان سے سیکھ کر اپنی آئندہ حکمت عملی تیار کرے۔ تھرور کے مطابق صرف تنقید کرنے کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Iran US War: ایران نے آبنائے ہرمز میں کئی جہازوں کو بنایا نشانہ، ایک جنوبی کوریائی مال بردار جہاز بھی شامل ہے :ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر جنوبی کوریا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بھی اس مشن میں شامل ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “ایران نے جنوبی کوریائی جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے، شاید اب جنوبی کوریا کو اس آپریشن میں حصہ لینا چاہیے۔”
Bihar Weather: بہار میں بارش نے مچائی تباہی، ایک دن میں 12 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کیا معاوضے کا اعلان
ریاست کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔





