Bharat Express DD Free Dish

India Vietnam trade: بھارت اور ویتنام نے اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندی دینے کا عزم، 2030 تک دوطرفہ تجارت 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھارتی ریزرو بینک اور اسٹیٹ بینک آف ویتنام کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی پلیٹ فارمز کو آپس میں مربوط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

نئی دہلی :بھارت اور ویتنام نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے سال 2030 تک باہمی تجارت کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس اہم فیصلے کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی اور ویتنام کے صدر تو لام کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا۔مشترکہ بیان کے مطابق بھارت اور ویتنام نے تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کے درمیان حکومتی اور صنعتی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی شراکت داری کو فروغ دینا ہے تاکہ خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو نئی رفتار مل سکے۔

دونوں ممالک نے زرعی مصنوعات کی منڈی تک رسائی آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس میں بھارت کے انگور اور انار جبکہ ویتنام کے ڈوریان اور پومیلو جیسے زرعی پھل شامل ہیں۔ ویتنام نے بھارت سے درآمدات میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ گھریلو پیداوار اور برآمدی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کمپنیوں کے لیے کاروبار کو آسان بنانے کی غرض سے قوانین اور ضوابط کو زیادہ سازگار بنانے اور معیار سے متعلق عمل کو سادہ کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آسیان۔بھارت اشیا تجارت معاہدے کے جائزے کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید تقویت دی جا سکے۔بھارت اور ویتنام نے کئی نئے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان میں اعلیٰ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، قابل تجدید توانائی، اسمارٹ زراعت، الیکٹرک گاڑیاں، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور انوویشن مراکز کے درمیان شراکت داری کو بھی ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔

تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھارتی ریزرو بینک اور اسٹیٹ بینک آف ویتنام کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی پلیٹ فارمز کو آپس میں مربوط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، 6 جی، مصنوعی ذہانت، خلائی تحقیق، ایٹمی ٹیکنالوجی، سمندری سائنس، بایوٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف توانائی اور آفات سے نمٹنے والی ٹیکنالوجی پر مشترکہ کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔دونوں ممالک نے ریئر ارتھ معدنیات کے شعبے میں آئی آر ای ایل انڈیا لمیٹڈ اور ویتنام کی وی آئی این اے ٹی او ایم کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا، جبکہ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read