Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Delhi meeting: دہلی میں آج امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ، سیلاب اور شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان ہوگا تیار

امت شاہ اس دوران مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں، ریسکیو سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ابتدائی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے، وسائل کی فوری فراہمی اور مختلف اداروں کے درمیان بہتر تال میل پیدا کرنے پر بھی غور کیا جائے گا،

نئی دہلی: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر اور آنے والے مانسون کے دوران ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر مرکزی حکومت پوری طرح ایکشن موڈ میں آ گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دہلی میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سیلاب اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس میٹنگ کا مقصد ملک کو قدرتی آفات کے مقابل زیادہ محفوظ اور “ڈیزاسٹر ریزیلینٹ” بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف مرکزی ایجنسیاں، موسمیات سے وابستہ محکمے، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔ میٹنگ میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا جائے گا کہ قدرتی آفات کے دوران “زیرو لاس آف لائف” یعنی انسانی جانوں کا نقصان بالکل نہ ہو اور مالی و املاک کے نقصانات کو بھی کم سے کم رکھا جا سکے۔

امت شاہ اس دوران مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں، ریسکیو سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ابتدائی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے، وسائل کی فوری فراہمی اور مختلف اداروں کے درمیان بہتر تال میل پیدا کرنے پر بھی غور کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔میٹنگ میں صرف فوری امدادی اقدامات ہی نہیں بلکہ طویل مدتی منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ حکومت ملک بھر میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ اس کے تحت اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت، دریاؤں کے بہتر انتظام، بندوں اور آبی ذخائر کی نگرانی اور موسمی پیش گوئی کے نظام میں سائنسی ترقی جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  اس اجلاس میں گزشتہ برس ہونے والی اسی نوعیت کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی حساب لیں گے۔ ذرائع کے مطابق امیت شاہ متعلقہ افسران سے یہ جانکاری حاصل کریں گے کہ پچھلی سفارشات پر کس حد تک عمل ہوا اور کن منصوبوں میں پیش رفت باقی ہے۔ اس کا مقصد مختلف محکموں کی جوابدہی کو یقینی بنانا اور آفات کے دوران ریسکیو آپریشن کو زیادہ تیز اور منظم بنانا ہے۔حکومت کا ماننا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں قدرتی آفات کے خطرات بڑھ رہے ہیں، اسی لیے بروقت تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read