نئی دہلی : نریندر مودی نے اپنے سکم کے دورے کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو محنت، لگن اور بڑے خواب دیکھنے کا اہم پیغام دیا۔ منگل کی صبح دارالحکومت گنٹکوک میں انہوں نے مقامی لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے نہ صرف وقت گزارا بلکہ ان سے گفتگو کر کے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔وزیر اعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ انہیں اپنی تیاری صرف عام مقابلوں تک محدود نہیں رکھنی چاہیے بلکہ اولمپکس کھیل میں شرکت کے مقصد کے ساتھ محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت بھی مستقبل میں اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لیے موجودہ نوجوان کھلاڑیوں کو ابھی سے خود کو اس سطح کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں سے دوستانہ انداز میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “کیا آپ لوگ مجھے فٹبال کھیلنا سکھائیں گے یا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ مجھے ہرا دیں؟” اس دوران انہوں نے ایک بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھا کوچ بن سکتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ صرف پریکٹس ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ میچ کھیلنا بھی ضروری ہے، کیونکہ اس سے تجربہ حاصل ہوتا ہے اور کھیل کے لیے جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں کھیلوں کو مزید مقبول بنانا ضروری ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو سنجیدگی سے تیاری کرنی ہوگی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی خود بھی بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے نظر آئے، جہاں انہوں نے مہارت سے گیند کو کنٹرول کرتے ہوئے کئی گول بھی کیے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے کے بعد انہوں نے فٹبال پر اپنا آٹوگراف بھی دیا، جس سے بچوں میں خوشی چھاگئی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی 27 اپریل کی شام گنگٹوک پہنچے تھے اور ان کا دورہ مختلف سرگرمیوں سے بھرپور ہے۔ بچوں کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ شہر کے گنگٹوک آرکیڈپریم کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں پالجورمیں سکم کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر وہ ریاست بھر میں 4000 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن کا مقصد سکم اور شمال مشرقی خطے کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



