Bharat Express DD Free Dish

Sikkim

حکام کے مطابق، سڑکوں کے کئی حصے اب بھی متاثر ہیں، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ سیچے میں واقع سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت عوامی بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اینچے اسکول کے 33/11 کے وی سوئچنگ اسٹیشن کے قریب ملبہ جمع ہونے سے بھی ممکنہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اگر کمپنی کی جانب سے کسی غلطی یا غفلت کا پتا چلتا ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بتایا کہ 20 جولائی کو سمرڈونگ میں این ایچ پی سی کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی زیر تعمیر سرنگ پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ٹنل منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور ہلاک ہوگئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے فون پر گفتگو کے دوران حادثے کی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہر ممکن مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جیسے ہی سکم اپنی ریاستی حیثیت کے 51ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، جیوترادتیہ سندھیا نے کنچن جنگا کے حوالے سے ایک متاثر کن مضمون تحریر کیا ہے، جس میں اسے سکم کی زمین، یادوں اور اجتماعی شعور کا نگہبان بتایا گیا ہے۔

عالمی سطح پر ایندھن کے بحران اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سکم نے ایک اہم اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے ملک کی پہلی ایسی ریاست بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں ایندھن کی بچت کے لیے ’آڈ-ایون‘ اسکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سکم کے عوام نے جس گرمجوشی اور محبت کا اظہار کیا، وہ ان کی زندگی کی خاص یادوں میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ مرکزی حکومت مستقبل میں بھی سکم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکم کی سیاحت، قدرتی مناظر، برف پوش پہاڑ اور سرسبز جنگلات اسے ملک کی خوبصورت ترین ریاستوں میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے عوام کی محنت اور ترقی پسند سوچ کی بھی تعریف کی۔سکم 16 مئی 1975 سے پہلے ایک آزاد بادشاہت تھا،

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورے پر پوری سکم کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے باوجود وزیراعظم کا سکم آنا اور یہاں کے فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام کی تعریف کرنا قابلِ تحسین ہے۔

نریندر مودی نے سکم کو ’’مشرق کا فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی قدرتی خوبصورتی، سکون اور روحانی فضا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا ماحول انسان کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے، جو خوش نصیبی سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں وزیر اعظم  مودی کو نوجوانوں سے دوستانہ انداز میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “کیا آپ لوگ مجھے فٹبال کھیلنا سکھائیں گے یا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ مجھے ہرا دیں؟