PM Modi said on that BSNL’s 4G stack symbolizes: بی ایس این ایل کا 4جی اسٹیک بھارت کی انحصاری سے خود انحصاری کے سفر کی عکاسی کرتا ہے- پی ایم مودی
مرکزی وزیر سندھیا کے مطابق یہ اقدامات 'آتم نربھر بھارت' کی سمت ایک بڑی چھلانگ ہیں، جو بھارت کو ٹیلی کمیونی کیشن میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔
Amit Shah to chair BJP strategy meetings in Araria, Saran, and Vaishali today: امت شاہ آج ارریہ، سارن اور ویشالی میں بی جے پی کی حکمتت عملی میٹنگ کی کریں گے صدارت
امت شاہ نے بہار کے مغربی چمپارن کے علاقے بیتہ میں بی جے پی کارکنان کے اجلاس سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ انہوں نے چمپارن اور سارن علاقوں سے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد، عزم اور چاق و چوبند رہنے کی اپیل کی، اور زور دیا کہ این ڈی اے کو فیصلہ کن اکثریت سے کامیابی دلوانا ان کا ہدف ہونا چاہیے۔
Bareilly Violence: بریلی تشدد معاملہ میں مولانا توقیر رضا گرفتار اور 14 دن کی جیل، 10 ایف آئی آر درج
جیسے ہی جمعے کی نماز ختم ہوئی، 80-90 فیصد لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ،کیونکہ ہم نے پہلے ہی شہر میں فلیگ مارچ نکالا تھا اور عوام کو یہ پیغام دیا تھا کہ دفعہ 163 نافذ ہے۔
PM Modi Odisha Visit: پی ایم مودی نے جھارسوگوڑا میں کہا کہ ڈبل انجن کی رفتار سے ترقی کر رہا ہے اڈیشہ
پی ایم مودی نے آگے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ "چپ سے لے کر شپ تک" بھارت ہر میدان میں خود کفیل (آتم نربھر) بنے۔ کوئی بھی ملک جو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بننا چاہتا ہے، وہ شپ بلڈنگ (جہاز سازی) کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چاہے وہ تجارت ہو، ٹیکنالوجی ہو یا قومی سلامتی، شپ بلڈنگ ہر میدان میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
PM Modi in Jharsuguda, Odisha: پی ایم مودی نےاڈیشہ کے جھارسوگوڑا میں میں 60,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا رکھا سنگ بنیاد ، پی ایم نے امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ
پی ایم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے برہمپور اور گجرات کے ادھنا (سورت) کے درمیان چلنے والی امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین بھارت کے مختلف ریاستوں کو نہ صرف آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور اہم معاشی اضلاع کو آپس میں جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
Gujrat First Amrit Bharat Express: پی ایم مودی گجرات کی پہلی “امرت بھارت ایکسپریس” کو ہری جھنڈی دکھا کر کریں گے روانہ ،جانئے جدید سہولیات سے لیس اس ٹرین کی خصوصیات
یہ جدید ٹرین گجرات کے ادھنا سے اڈیشہ کے برہمپور تک چلے گی، اور عام مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔
Supreme Court upholds JSW’s takeover of Bhushan Power in review: جے ایس ڈبلیو اسٹیل کو بڑی راحت، بھوشن اسٹیل کے 19,700 کروڑ روپے کے حصول پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
عدالت نے یہ بھی کہا کہ جب تک حل کی اسکیم مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتی، CoC کا وجود قائم رہے گا۔ چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ JSW نے کمپنی میں بطور کارپوریٹ قرضدار بھاری سرمایہ کاری کی ہے، جس کے باعث BPSL اب ایک منافع بخش کمپنی بن چکی ہے۔
“Go back to Pakistan,” Mohammed Yunus surrounded in New York : پاکستان واپس جاؤ، بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم کے خلاف نیویارک میں محمد یونس کا گھیراؤ، اقوام متحدہ کے باہر تارکین وطن کا مظاہرہ
مظاہرین نے الزام لگایا کہ ہندو پجاری چنمیہ کرشن داس کو یونس حکومت نے غیرقانونی طور پر جیل میں قید کیا ہے۔ اقلیتوں کے افراد کو مسلسل قتل اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ شیخ حسینہ کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہٹا کر یونس نے طاقت پر قبضہ کیا ہے۔
Amit Shah Visits Kolkata: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بنگال دورہ،کالی گھاٹ میں پوجا، آپریشن سندور تھیم والے درگا پوجا پنڈال کا افتتاح
یہ دورہ صرف ایک مذہبی یا تہوار کی سرگرمی نہیں، بلکہ آنے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تناظر میں ایک سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ بی جے پی اس موقع کو ریاست کی ثقافت سے جڑنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
Women of Bihar Writing a New Story: بہار کی خواتین بنیں تبدیلی کی مثال، پی ایم مودی سے شیئر کی اپنی جدوجہد کی کہانی
ریتا دیوی نے یہ بھی بتایا کہ:پی ایم آواس یوجنا سے انہیں پکا گھر اور ٹوائلٹ ملا،اجوالا یوجنا نے چولہے کے دھویں سے نجات دلائی،آیوشمان بھارت اسکیم سے مفت علاج کی سہولت ملی،125 یونٹ مفت بجلی سے بچت ہو رہی ہے،اب وہ صاف پانی پیتی ہیں، اور ان کی بچت بچوں کے مستقبل میں کام آ رہی ہے۔





