پی ایم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ بی ایس این ایل کا 4جی اسٹیک دیسی جذبے کی علامت ہے۔ وہ اڈیشہ کے جھارسوگوڑا سے بھارت کے مکمل طور پر دیسی 4جی اسٹیک اور 97,500 سے زائد بی ایس این ایل ٹاورز کا افتتاح کرنے والے ہیں۔
بی ایس این ایل 4جی اسٹیک دیسی پن کی علامت ہے
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا:”مرکزی وزیر سندھیا نے بتایا کہ بی ایس این ایل کا 4جی اسٹیک دیسی جذبے کی علامت ہے۔” پی ایم مودی نے مزید کہا،”92,000 سے زیادہ سائٹس کے ذریعے 2.2 کروڑ بھارتیوں کو جوڑنے والا یہ اسٹیک بھارت کی انحصاری سے خود انحصاری کی طرف سفر کو ظاہر کرتا ہے، جو روزگار، برآمدات، معاشی بحالی کو فروغ دیتا ہے اور ‘آتم نربھر بھارت’ (خود انحصار بھارت) کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔
بھارت کے ٹیلی کمیونی کیشن شعبے کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے، اور بی ایس این ایل کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر، پی ایم مودی اڈیشہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، آسام، گجرات، اور بہار میں بھارت کے مکمل دیسی 4جی اسٹیک اور 97,500 سے زائد دیسی بی ایس این ایل ٹاورز کا افتتاح کریں گے۔
مرکزی وزیر سندھیا کے مطابق یہ اقدامات ‘آتم نربھر بھارت’ کی سمت ایک بڑی چھلانگ ہیں، جو بھارت کو ٹیلی کمیونی کیشن میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کا ہوگا افتتاح
پی ایم مودی اوڈیشہ کے جھارسوگوڑامیں 60,000 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں ٹیلی کمیونی کیشن، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، صحت کی سہولیات، ہنر مندی کی ترقی، اور دیہی رہائش جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ اس موقع پر پی ایم مودی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔
مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ یہ سب کچھ پی ایم مودی کے آتم نربھر بھارت کے عزم کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بھارت نے صرف 22 مہینوں میں ایک مکمل دیسی 4جی اسٹیک تیار کر لیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا:
“بی ایس این ایل کی یہ دیسی ٹیکنالوجی ظاہر کرتی ہے کہ بھارت اب نہ صرف سروسز فراہم کرنے میں بلکہ ٹیکنالوجی ڈیولپ کرنے میں بھی قابل ہے، اور عالمی ٹیلی کام لیڈر بننے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔”
مرکزی وزیر نے بتایا کہ پی ایم مودی ‘ڈیجیٹل انڈیا فنڈ’ کے تحت بھارت کے 100 فیصد 4جی نیٹ ورک کا بھی افتتاح کریں گے۔ ایک مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت تقریباً 29,000 سے 30,000 دیہاتوں کو اس سے جوڑا جائے گا۔ن
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


