Bharat Express DD Free Dish

PoK Protest: پی او کے میں بدترین عوامی احتجاج، فوجی فائرنگ میں 12 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

 پاکستان کے پی او کے(کشمیر )میں اس درجے کا عوامی احتجاج گزشتہ کئی سالوں میں پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے۔ مقامی آبادی میں حکومت پاکستان کے خلاف بڑھتی بے چینی اور عدم اعتماد اب کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے تو یہ تحریک ایک وسیع تر سیاسی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

پاکستان کے پی ایو کے (کشمیر) میں گزشتہ تین روز سے جاری بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ مظاہرین پر پاکستانی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے، جنہیں گولیاں لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاج مظفرآباد، دھیرکوٹ اور ددیال جیسے اہم علاقوں میں شدت اختیار کر گیا ہے۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہِ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ اطلاعات کے مطابق مظفرآباد اور دھیرکوٹ میں پانچ پانچ جب کہ ددیال میں دو مظاہرین جاں بحق ہوئے۔
احتجاج کی وجوہات اور مطالبات
یہ احتجاج “جموں و کشمیر مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی (AAC)” کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیر میں رہائش پذیر مہاجرین کے لیے مختص 12 اسمبلی نشستوں کے خاتمے کے خلاف سرگرم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین درج ذیل مطالبات بھی کر رہے ہیں:
آٹے اور بجلی پر سبسڈی،ٹیکس میں نرمی،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل
AAC کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو نظرانداز کر رکھا ہے، جس پر عوامی اشتعال بڑھتا جا رہا ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد سے فوجی کمک طلب
بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب سے مزید فوجی دستے روانہ کر دیے ہیں تاکہ احتجاج کو دبایا جا سکے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل مناظر
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو پتھراؤ کرتے، سڑکوں پر رکاوٹیں گراتے اور شپنگ کنٹینرز کو دریاؤں میں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کنٹینرز مظفرآباد کی سڑکوں اور پلوں پر رکھے گئے تھے تاکہ مظاہرین کی پیش قدمی روکی جا سکے، مگر عوامی غصہ ان رکاوٹوں کو بھی بہا لے گیا۔
کیا یہ پی او کے میں ایک نئی بغاوت کی شروعات ہے؟
پاکستان کے پی او کے(کشمیر )میں اس درجے کا عوامی احتجاج گزشتہ کئی سالوں میں پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے۔ مقامی آبادی میں حکومت پاکستان کے خلاف بڑھتی بے چینی اور عدم اعتماد اب کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے تو یہ تحریک ایک وسیع تر سیاسی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read