For decades now, major international attacks traced to Pakistan: EAM Jaishankar: دہائیوں سے بڑے بین الاقوامی حملے پاکستان سے منسوب: وزیر خارجہ جے شنکر
ایس جے شنکر نے کہا، جب قومیں کھلے عام دہشت گردی کو سرکاری پالیسی قرار دیتی ہیں، جب دہشت گردی کے مراکز صنعتی پیمانے پر کام کرتے ہیں، اور جب دہشت گردوں کو عوامی طور پر پزیرائی دی جاتی ہے، تو ایسے اقدامات کی بلا امتیاز مذمت ہونی چاہیے۔
UN is gridlocked and needs reform, says Jaishankar at United Nations General Assembly: عالمی دہشت گردی کی جڑ پاکستان ہے، دہائیوں سے حملوں کے تانے بانے وہیں سے ملتے ہیں: ایس جے شنکر
ایس جے شنکر نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا: جو ممالک دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا چکے ہوں، جہاں دہشت گردی کے مراکز صنعتی پیمانے پر چل رہے ہوں، جہاں دہشت گردوں کو عوامی طور پر ہیرو بنایا جاتا ہو، ایسے اقدامات کی سخت اور واضح مذمت کی جانی چاہیے۔"
PM Modi To Address The Nation In 126th Episode of Mann Ki Baat Today: من کی بات کا 126 واں ایپی سوڈ آج، تہواروں کے سیزن کی شروعات، پی ایم مودی سودیشی سامان خریدنے کی کر سکتے ہیں اپیل
22 ستمبر 2025 سے ملک بھر میں جی ایس ٹی کا نیا ٹیکس سلیب نافذ ہو چکا ہے۔ اب صرف دو ہی سلیب رکھے گئے ہیں: 5فیصد اور 18فیصد۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر کی کئی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
United Nations General Assembly (UNGA): یو این جی اے میں جے شنکر کا سخت پیغام، کہا- دہشت گردی پر اب نہیں چلے گی کوئی رعایت
جے شنکر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قسم کی رواداری یا رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ یہ اب پوری دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطرے کا مل کر خاتمہ کیا جائے۔
PM Modi said on that BSNL’s 4G stack symbolizes: بی ایس این ایل کا 4جی اسٹیک بھارت کی انحصاری سے خود انحصاری کے سفر کی عکاسی کرتا ہے- پی ایم مودی
مرکزی وزیر سندھیا کے مطابق یہ اقدامات 'آتم نربھر بھارت' کی سمت ایک بڑی چھلانگ ہیں، جو بھارت کو ٹیلی کمیونی کیشن میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں۔
Amit Shah to chair BJP strategy meetings in Araria, Saran, and Vaishali today: امت شاہ آج ارریہ، سارن اور ویشالی میں بی جے پی کی حکمتت عملی میٹنگ کی کریں گے صدارت
امت شاہ نے بہار کے مغربی چمپارن کے علاقے بیتہ میں بی جے پی کارکنان کے اجلاس سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ انہوں نے چمپارن اور سارن علاقوں سے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد، عزم اور چاق و چوبند رہنے کی اپیل کی، اور زور دیا کہ این ڈی اے کو فیصلہ کن اکثریت سے کامیابی دلوانا ان کا ہدف ہونا چاہیے۔
Bareilly Violence: بریلی تشدد معاملہ میں مولانا توقیر رضا گرفتار اور 14 دن کی جیل، 10 ایف آئی آر درج
جیسے ہی جمعے کی نماز ختم ہوئی، 80-90 فیصد لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ،کیونکہ ہم نے پہلے ہی شہر میں فلیگ مارچ نکالا تھا اور عوام کو یہ پیغام دیا تھا کہ دفعہ 163 نافذ ہے۔
PM Modi Odisha Visit: پی ایم مودی نے جھارسوگوڑا میں کہا کہ ڈبل انجن کی رفتار سے ترقی کر رہا ہے اڈیشہ
پی ایم مودی نے آگے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ "چپ سے لے کر شپ تک" بھارت ہر میدان میں خود کفیل (آتم نربھر) بنے۔ کوئی بھی ملک جو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بننا چاہتا ہے، وہ شپ بلڈنگ (جہاز سازی) کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چاہے وہ تجارت ہو، ٹیکنالوجی ہو یا قومی سلامتی، شپ بلڈنگ ہر میدان میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
PM Modi in Jharsuguda, Odisha: پی ایم مودی نےاڈیشہ کے جھارسوگوڑا میں میں 60,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا رکھا سنگ بنیاد ، پی ایم نے امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ
پی ایم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے برہمپور اور گجرات کے ادھنا (سورت) کے درمیان چلنے والی امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹرین بھارت کے مختلف ریاستوں کو نہ صرف آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور اہم معاشی اضلاع کو آپس میں جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
Gujrat First Amrit Bharat Express: پی ایم مودی گجرات کی پہلی “امرت بھارت ایکسپریس” کو ہری جھنڈی دکھا کر کریں گے روانہ ،جانئے جدید سہولیات سے لیس اس ٹرین کی خصوصیات
یہ جدید ٹرین گجرات کے ادھنا سے اڈیشہ کے برہمپور تک چلے گی، اور عام مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔





