کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کو منگل کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بنگلور کے ایم ایس رمایا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بیٹے اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے بتایا کہ ان کے والد کی پیس میکر سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
بیٹے کا بیان: تشویش کی کوئی بات نہیں
پریانک کھڑگے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:”ڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد والد صاحب کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا تھا تاکہ دل کی دھڑکن کو متوازن رکھا جا سکے۔ سرجری کامیاب رہی، وہ اب مستحکم ہیں اور خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور تمام نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔
عمر اور سفر کے دباؤ کے سبب علاج ناگزیر
Spoke to Kharge Ji. Enquired about his health and wished him a speedy recovery.
Praying for his continued well-being and long life.@kharge
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2025
پریانک کھڑگے نے مزید وضاحت کی کہ 83 سالہ کھڑگے جی لگاتار ملک بھر میں دورے کرتے رہے ہیں۔ عمر کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں معمولی دشواری بھی سامنے آئی، جس کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے پیس میکر تجویز کیا۔ اس کے علاوہ کوئی سنگین طبی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔
پی ایم نریندر مودی نے خیریت دریافت کی
پی ایم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا: میں نے کھڑگے جی سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور ان کی لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔
کئی رہنماؤں نے دی نیک خواہشات
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا بھی اسپتال پہنچے اور کھڑگے کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز نے دو سے تین دن مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد مزید جانچ کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



