پی ایم نریندر مودی نے جمعرات کے روز قوم کے باپ مہاتما گاندھی اور سابق پی ایم لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت اُن کے دکھائے ہوئے راستے پرچلتے ہوئے آتم نربھر (خود انحصار) اورترقی یافتہ بھارت کے خواب کو پورا کرے گا۔ پی ایم مودی جمعرات کی صبح راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔
گاندھی جی کو خراجِ عقیدت
#WATCH | Delhi: Prime Minister Narendra Modi pays tribute to #MahatmaGandhi at Raj Ghat, on his birth anniversary today.
(Source: DD) pic.twitter.com/GxP3rxNN6f
— ANI (@ANI) October 2, 2025
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:”گاندھی جینتی کے موقع پر ہم اپنے پیارے باپو کی غیرمعمولی زندگی کو یاد کرتے ہیں، جن کے اصولوں نے انسانی تاریخ کو بدل دیا۔ اُنہوں نے دکھایا کہ کیسے حوصلہ اور سادگی بڑی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ وہ خدمت اور ہمدردی کی طاقت پر یقین رکھتے تھے، کیونکہ یہی لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک مؤثر طریقہ تھا۔ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے ہمارے ہدف میں ہم اُن کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے رہیں گے۔”
مہاتما گاندھی کو گاندھی کی یوم پیدائش پر اُن کی سچائی، عدم تشدد اور سماجی انصاف کے لیے زندگی بھر کی وابستگی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف اُن کے پرامن اور اخلاقی طرزِ زندگی کے نظریے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، بلکہ عالمی سطح پر بین الاقوامی یومِ عدم تشدد کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
Gandhi Jayanti is about paying homage to the extraordinary life of beloved Bapu, whose ideals transformed the course of human history. He demonstrated how courage and simplicity could become instruments of great change. He believed in the power of service and compassion as… pic.twitter.com/LjvtFauWIr
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2025
شاستری جی کو یاد کیا گیا
پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ سابق پی ایم لال بہادر شاستری کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے ایکس پر ایک اور پوسٹ میں لکھا:”لال بہادر شاستری ایک عظیم رہنما تھے، جن کی ایمانداری، انکساری اور پختہ عزم نے بھارت کو مضبوط بنایا۔ اُنہوں نے مشکل وقت میں قیادت، طاقت اور فیصلہ کن اقدام کی مثال قائم کی۔”
Shri Lal Bahadur Shastri Ji was an extraordinary statesman whose integrity, humility and determination strengthened India, including during challenging times. He personified exemplary leadership, strength and decisive action. His clarion call of ‘Jai Jawan Jai Kisan’ ignited a… pic.twitter.com/p9zaMRh3xC
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2025
اُنہوں نے کہا کہ ’جے جوان، جے کسان‘ کا اُن کا نعرہ ہمارے عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو جگاتا ہے۔ وہ آج بھی ایک مضبوط اور خود انحصار بھارت کی تعمیر میں ہماری کوششوں کو تحریک دیتے ہیں۔
پی ایم نریندر مودی نے لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر اُنہیں وجے گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی۔
#WATCH | Delhi: Prime Minister Narendra Modi pays tribute to former PM Lal Bahadur Shastri at Vijay Ghat on his birth anniversary.
(Source: DD) pic.twitter.com/OnrZU1aAdY
— ANI (@ANI) October 2, 2025
شاستری جی کی خدمات
واضح رہے کہ لال بہادر شاستری کا جنم 2 اکتوبر 1904 کو اترپردیش کے مغل سرائے میں ہوا تھا۔ لال بہادر شاستری، 1964 میں جواہر لال نہرو کے انتقال کے بعد بھارت کے دوسرے پی ایم بنے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



