Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وینکیا نائیڈو نے اپنے مضمون میں لکھا کہ آزاد بھارت نے جواہر لعل نہرو سے لے کر نریندر مودی تک پندرہ وزرائے اعظم دیکھے ہیں، جنہوں نے مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی حالات میں ملک کی خدمت کی اور متعدد چیلنجز کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی داستان ان سب میں منفرد ہے۔

سابق صدر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بھارتی زبانوں، روایات، قومی علامات اور اعتقادی نظام کو نمایاں مقام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارتی عوام میں اپنی شناخت اور ثقافت کے اظہار پر واضح فخر محسوس کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورِ اقتدار میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اس موقع پر کہی جب وزیراعظم مودی نے بطور وزیراعظم سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے کے معاملے میں سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے منتخب وزیراعظم کے طور پر ملک میں سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی لیڈر اسے بھارت کے جمہوری سفر کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم مودی کی قیادت کی ستائش کر رہے ہیں اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور وزیرِ ہاؤسنگ و شہری امور منوہر لال نے بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ارون اگروال نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو صرف امکانات کے حامل ملک کے طور پر نہیں دیکھتی بلکہ ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو اپنے امکانات کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 13 سے 19 جون تک یورپ کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، جس کے دوران وہ فرانس، سلوواکیہ اور جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سات روزہ اس سفارتی دورے کو بھارت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا کے اہم لیڈروں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغامات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نریندر مودی کی مسلسل عوامی حمایت اور انتخابی کامیابیاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ لیڈروں نے ان کی قیادت کو بھارت کی معاشی، سماجی اور سفارتی پیش رفت سے جوڑتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے وزیر اعظم مودی کے طویل ترین منتخب جمہوری دور اقتدار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2,593 سیاسی جماعتوں، شدید انتخابی مسابقت اور سوشل میڈیا کے دور میں مسلسل کامیابی حاصل کرنا مودی کے غیر معمولی عزم، محنت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم مودی 10 جون کو آزاد بھارت کی تاریخ میں مسلسل سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا طویل ترین مسلسل مدتِ اقتدار کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔