Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ٹوڈ میکلے نے وزیر اعظم مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے چند ماہ بعد ہو رہا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے نیوزی لینڈ کے دورے کو لے کر وہاں مقیم بھارتی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی آسٹریلیا اور انڈونیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو نیوزی لینڈ پہنچنے والے ہیں۔

ھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی کھیل شائقین سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے مقامی بچوں کو نمائشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

10 اور 11 جولائی پر مشتمل اس دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کی "ایکٹ ایسٹ" پالیسی کے تحت انڈو پیسیفک خطے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ رہے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری سلامتی، اسٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی ان کی اپنے دوست وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات ہوتی ہے، کرکٹ دونوں لیڈروں کے درمیان فطری تعلق کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے احمد آباد میں مشترکہ اسٹیڈیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم سی جی میں بھی وہی کھیلوں کی روح محسوس ہو رہی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کےاپوزیشن لیڈر اینگس ٹیلر سے ملاقات کی، جس میں بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل مضبوط ہوتی ہوئی نوعیت پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے اور مسلح افواج کی جدیدکاری میں راج ناتھ سنگھ کے اہم کردار اور خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے 2014 میں اپنے پہلے دورۂ آسٹریلیا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 برس بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔ اس وقت انہوں نے بھارتی برادری سے کہا تھا کہ اگلے دورے کے لیے انہیں مزید 28 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 12 برسوں میں یہ میرا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے۔ ایک طرح سے یہ ہیٹ ٹرک ہے۔

جیسنٹا ایلن نے وزیراعظم نریندر مودی کا میلبورن آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انتھونی البانیز کی قیادت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

’میلبورن میٹس مودی‘ تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن بھی موجود تھیں۔ جیسنٹا ایلن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بھارت کے عوام اور ان کی اقدار کا بے حد احترام کرتی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔