Bharat Express

PM Modi

راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسلمانوں میں دولت کو دوبارہ تقسیم کرے گی۔

جیمی ڈیمن نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ان کے پاس ایک ناقابل یقین تعلیمی نظام ہے، ناقابل یقین انفراسٹرکچر ہے، وہ پورے ملک کو اٹھا رہے ہیں۔"

مدھیہ پردیش کے ساگر میں ایک ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے کانگریس کو کئی موضوع پرگھیرا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آپ کی جائیداد بھی چھیننا چاہتی ہے۔ کانگریس ایکسرے کرانے والی ہے۔

بی جے پی آدھی آبادی کا ووٹ چاہتی ہے، لیکن اس سے بڑی بات یہ ہے کہ پارٹی اب ان سے صرف اجولا یاسرکاری مکان کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتی۔ پارٹی کو  جذباتی مسئلے کی بھی ضرورت تھی جس کے ذریعے خواتین کو راغب کیا جا سکے۔

کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہا، آپ کی تاریخ پھولے جی، امبیڈکر جی کی ہے، لیکن ان جیسے کروڑوں لوگ تھے جن کے بارے میں بات نہیں کی جاتی۔ آپ کو یہ تاریخ دوبارہ دہرانی ہوگی۔ آپ لکھیں، ذات پات کی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

پی ایم مودی نے چھتیس گڑھ کے سرگوجا میں کہا، "جب تک آپ زندہ ہیں کانگریس آپ پر زیادہ ٹیکس لگائے گی اور جب آپ زندہ نہیں رہیں گے، وہ آپ پر وراثتی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گی۔"

دی ہندو' کے مطابق کانگریس نے پی ایم مودی کے اس بیان کو لے کر پیر 23 اپریل کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس نے یہاں رسمی طور پر پی ایم مودی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا نے کہا کہ سچائی کے راستے پر چلنا اور دوسروں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنا ہندو روایت کے ساتھ ساتھ سیاسی روایت بھی رہی ہے۔ تمام سابق وزرائے اعظم نے چاہے ان کی پارٹی سے وابستگی کیوں نہ ہو، ملک کے عوام کے لیے لگن سے کام کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پرجم کرسیاست ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی سے لے کراسدالدین اویسی تک نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ اب اس پرجموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کبھی منگل سوتر نہیں چھینے گا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران پی ایم مودی کے بیان پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، "یہ ان کی ہمیشہ سے تقسیم کی چال رہی ہے، کس میں ایسا کرنے کی ہمت ہے؟ اہم بات یہ ہے کہ ملک کو کیسے آگے لے جانا ہے۔