Kapil Mishra: قومی قیادت نے کپل مشرا کو بنایا دہلی بی جے پی کا نائب صدر!
کپل مشرا کو جس طرح دہلی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا اس پر خود بی جے پی لیڈر حیران ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو یہ تقرری قومی سطح پر کیے گئے فیصلے کے تحت کی گئی ہے۔ کیونکہ چار دن پہلے اعلان کردہ ریاستی بی جے پی ٹیم میں کپل مشرا کا نام دور دور تک شامل نہیں تھا۔
Manipur Violence: سالوں سے شادی شدہ ہوں، غصہ نہیں کرتا… پارلیمنٹ میں کھڑگے اور چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے درمیان ہوئی نوک جھونک
منی پورتشدد کے موضوع پر ضابطہ 267 کے تحت بحث کے مطالبہ پر زور دیتے ہوئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کو اسے وقار کو موضوع نہیں بنانا چاہئے۔
Nuh Violence: وزیراعظم مودی سے ملے مرکزی وزیر راؤ اندرجیت، شوبھا یاترا میں ہتھیار لے جانے پر اٹھایا تھا سوال، جانئے کیا ہوئی بات چیت
Haryana Violence: مرکزی وزیرمملکت راؤ اندر جیت سنگھ نے شوبھا یاترا میں تلوار لے جانے پرسوال اٹھاتے ہوئے غلط قرار دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندو فریق کی طرف سے مشتعل کرنے کا کام کیا گیا۔
PM Modi On Muslim Women:پی ایم مودی کا این ڈی اے رکن پارلیمنٹ کو مشورہ، کہا- ’رکشا بندھن پر مسلم خواتین تک حاصل کریں رسائی‘
پی ایم مودی اکثر مسلم خواتین کے لیے اپنی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ 'من کی بات' خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال 4000 سے زیادہ مسلم خواتین کا 'محرم' کے بغیر حج کرنا 'بڑی تبدیلی' ہے۔
Delhi Services Bill: دہلی سروس آرڈیننس کی جگہ لینے والا بل اب تک کا سب سے غیر جمہوری دستاویز: عام آدمی پارٹی
بل کے متعلق سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ یہ بی جے پی کی طرف سے متعارف کرایا گیا ایک اور "کیجریوال فوبیا" بل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'انڈیا' اتحاد کے تمام اراکین پارلیمنٹ ایوان میں اس بل کی مکمل مخالفت کریں گے۔
PM has time for a poll speech but not speaking on Manipur violence: منی پور پر ایوان میں بیان دینے کے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں پی ایم مودی، ایوان میں چل رہی ہے آمریت:حزب اختلاف
ہماری ایک سینئر ممبر رجنی پاٹل ہیں جن کو ایک سیشن میں برخاست کیا گیا تھا ،اب دوسرا سیشن چل رہا ہے لیکن ابھی تک ان کی برخاستگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے ، یہ تو آمریت ہے اور میں کہوں گا کہ یہ ہٹلر شاہی ہے۔
Sharad Pawar’s handshake with PM: شرد پوار نے پی ایم مودی کا پڑھا قصیدہ، کہا: آپ نے ملک کیلئے جو کام کیا ہے اسی پر ہم آپ کو نواز رہے ہیں
دونوں رہنماوں کے چہرے پر خوشی واضح انداز میں دیکھی گئی البتہ جیسے ہی شرد پوار سے ملنے کے بعد پی ایم مودی آگے بڑھے شرد پوار نے پی ایم مودی کی پیٹھ پر تھپکی دی یعنی ان کی پیٹھ تھپتھپائی۔ جس پر سیاسی ماہرین کئی طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں ۔
No Confidence Motion: مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر 10-8 اگست کے درمیان ہوگی پارلیمنٹ میں بحث، وزیراعظم مودی دیں گے جواب
لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز تبھی لائی جاسکتی ہے، جب اس کو 50 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو اوراس تجویز کو صرف ایوان بالا میں ہی لاسکتے ہیں۔
Jairam Ramesh on PM Modi: ‘انڈیا’ نہیں، سرکار منی پور پر جواب دینے سے بھاگ رہی ہے: جے رام رمیش
منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ 26 جولائی کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور کر لیا گیا تھا۔
Sharad Pawar to attend event to honour PM Modi: اپوزیشن اتحاد کے خلاف جاکر پی ایم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے شرد پوار،انڈیا الائنس میں تشویش کی لہر
وزیر اعظم نریندر مودی کو تلک میموریل ٹرسٹ کی جانب سے لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام یکم اگست کو صبح 11 بجے ایس پی کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس کی تصدیق ٹرسٹ سے وابستہ روہت تلک نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شرد پوار نے اس تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔