Bharat Express

Parliament Special Session

آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کے قومی صدرڈاکٹرایم اعجازعلی نے کہا کہ پسماندہ مسلمان سڑکوں پرمختلف طریقے سے اپنے روزگارکا انتظام کر لیتا ہے، بس اس کے دل میں ایک ہی خوف رہتا ہے کہ کہیں فساد نہ ہو جائے۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں پہلی میٹنگ کے دوران جب ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے تو انہیں 75 روپے کا چاندی کا سکہ بھی تحفے میں دیا جائے گا۔تمام ارکان پارلیمنٹ کو آئین ہند کی کاپی بھی تحفے میں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے خواتین کے لیے 33 فیصد خواتین ریزرویشن کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر خواتین ریزرویشن بل منظور ہو جاتا ہے تو دہلی کے آس پاس کے علاقوں سے ہزاروں خواتین وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنے دہلی آ سکتی ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے خصوصی سیشن کے دوران کہا کہ لوگوں کی پارلیمنٹ سے محبت اور یقین کم ہوگئی ہے، اس لئے لوگ سڑک پراتر رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بل آخری بار سال 2008 میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اسے 1996، 1998 اور 1999 میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ سال 2008 میں اس بل کی سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور جے ڈی یو نے مخالفت کی تھی لیکن فی الحال یہ تمام پارٹیاں اس کی حمایت کر رہی ہیں۔

Parliament Special Session 2023: لوک سبھا میں وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہم اس تاریخی عمارت سے وداعی لے رہے ہیں۔ پرانی پارلیمنٹ عمارت سے وداعی لینا ایک جذباتی لمحہ ہے۔

 پارلیمنٹ میں پانچ دنوں کا خصوصی سیشن بلایا گیا ہے۔ پیر سے اس نئے سیشن کی شروعات ہوئی ہے۔ اس سیشن میں پارلیمانی سفرپر بحث کی گئی ہے۔

اب خواتین ریزرویشن بل پر اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کی آزادی صرف مودی جی کو ہے۔ باقی کو نہیں۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ایسا ہی ہوگا۔ ہم خواتین کے ریزرویشن بل کو متعارف کرانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کا 5 روزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کے 75 سالہ سفر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سمیت چار بلوں پر بحث ہوگی۔ اس سے پہلے صبح 10 بجے اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ ہوگی جس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ملکارجن کھرگے نے پرچم کشائی میں شرکت نہ کرنے کے لیے پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حوالہ دیا۔ انہوں نے پروگرام کا دعوت نامہ تاخیر سے ملنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی کو لکھے گئے خط میں کھرگے نے کہا کہ انہیں نائب صدر کا دعوت نامہ دیر سے ملا