پی ایم مودی کی تقریر سے ہوگا پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا آغاز، کچھ دیر بعد میڈیا سے کریں گے خطاب
Parliament Special Session: پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔موصول اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نریندر مودی میڈیا سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 11 بجے لوک سبھا سے خطاب کریں گے۔ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ون نیشن ون الیکشن، خواتین ریزرویشن، یکساں سول کوڈ سمیت کئی آئینی ترامیم سمیت بل پیش کیے جائیں گے۔ اس پر ہنگامہ ضرور ہونا ہے۔ یہ سیشن پانچ دن یعنی آج سے 22 ستمبر تک چلے گا جس میں 5 میٹنگز ہونے والی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس