راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کیا۔
پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کا آغازہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا اورلوک سبھا دونوں ہی ایوان میں اراکین نے حصہ لیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے لوک سبھا میں ایک بار پھرمنی پورکا موضوع اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخری سیشن میں منی پورموضوع پربحث کرنا چاہتے ہیں۔ اس بات پرلوک سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے انہیں یہ جواب دیا کہ وہ اس موضوع پر بحث کے حق میں تھے، لیکن اپوزیشن نے اس موضوع پر بحث نہیں ہونے دیا۔
ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنی شاعری کے ذریعہ مرکزی حکومت پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرآپ سے کچھ نہیں ہوپاتا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔ آپ کو بات بات پر ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
بدلنا ہے تواب حالات بدلو،
ایسے نام بدلنے سے کیا ہوتا ہے؟
دینا ہے تو نوجوانوں کو روزگاردو، سب کوبے روزگارکرکے کیا ہوتا ہے؟
دل کوتھوڑا بڑا کرکے دیکھو لوگوں کو مارنے سے کیا ہوتا ہے؟
کچھ کرنہیں سکتے توکرسی چھوڑ دو بات بات پرڈرانے سے کیا ہوتا ہے؟
اپنی حکمرانی پرتمہیں غرورہے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سے کیا ہوتا ہے؟
کانگریس صدر نے دیا 70 سالوں کا حساب
ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آئین کی تعمیر کرنے والی 7 لوگوں کے اراکین کے کردار میں سب سے ضروری کردار بابا صاحب امبیڈکر کی تھی۔ ایک شخص نے آئین کو مضبوط کرنے کے لئے ملک کو مضبوط کرنے کے لئے کام کیا۔ یہ سب کانگریس کی حکومت میں ہوا۔ ہم نے اسے محنت سے کمایا ہے، اسے ہم گنوانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو لگتا تھا کہ ہندوستان انگوٹھا چھاپ ملک ہے۔ ہمیں باربار ٹوکا جاتا ہے کہ ہم نے 70 سالوں میں کیا کیا۔ ہم نے 70 سالوں میں ملک کو مضبوطی دی ہے۔ آپ کے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں ہے تو آپ یہی کہہ دیجئے۔
बदलना है तो अब हालात बदलो
ऐसे नाम बदलने से क्या होता है?देना है तो युवाओं को रोजगार दो
सबको बेरोजगार करके क्या होता है?दिल को थोड़ा बड़ा करके देखो
लोगों को मारने से क्या होता है?कुछ कर नहीं सकते तो कुर्सी छोड़ दो
बात-बात पर डराने से क्या होता है?अपनी हुक्मरानी पर तुम्हें… pic.twitter.com/5V1aGggbfP
— Congress (@INCIndia) September 18, 2023
ملیکا ارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سے کی یہ اپیل
ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنے اندازمیں کہا کہ میں رات کو دوڑتے دوڑتے یہاں پہنچا ہوں۔ یہاں آنے سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے۔ ہمارے چیئرمین صاحب (نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ) غصے میں نہیں رہیں گے اور کسی کو ڈرائیں گے نہیں۔ سبھی کومحبت کے ساتھ لے کرایک ساتھ چلیں گے۔ اسی امید کے ساتھ میں یہاں آیا تھا۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج کان دن خوشی کا دن ہے، ہمارے ساتھ سنجے سنگھ اورراگھو چڈھا کو ایوان میں لے کرآئیے۔ اگراسپیشل سیشن کے پہلے دن دو اراکین کو باہررکھنا ٹھیک نہیں لگتا۔ آپ بڑا دل دکھائیے، غصہ کم کردیجئے۔
اس سے پہلے آج راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ جی-20 نئی دہلی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پرپورے ملک کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ جی-20 کے کامیاب انعقاد نے ہرہندوستانی کا دل فخرسے لبریزکردیا ہے اورعالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا۔
بھارت ایکسپریس۔