Bharat Express

Parliament Session 2024

لوک سبھا اسپیکر برلا کو مبارکباد دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، "میں آپ کی پیٹھ کے پیچھے دیکھ رہا ہوں کہ پتھر ٹھیک سے رکھے گئے ہیں، لیکن میں اب بھی کچھ دراڑیں دیکھ سکتا ہوں"۔

بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے منتخب انجینئر رشید پیر کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف نہیں لے سکے کیونکہ وہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

حیدرآباد سے ریکارڈ پانچویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے اویسی نے اردو میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے سے پہلے انہوں نے دعا کی۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے 'جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ اور جئے فلسطین' کے نعرے لگائے۔

18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ سیشن کے پہلے دن صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سینئر بی جے پی ایم پی بھرتر ہری مہتاب کو پروٹیم اسپیکر کے عہدے کا حلف دلایا۔ پروٹیم اسپیکر کی حلف برداری کے بعد پی ایم مودی سمیت نو منتخب اراکین نے حلف لیا۔

پیر کو جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، مودی، قائد ایوان ہونے کے ناطے سب سے پہلے حلف لینے والے تھے۔ اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان نے ’مودی مودی‘ جیسے نعرے لگائے۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی اور امت شاہ آئین پر جو حملہ کر رہے ہیں وہ ہمیں قبول نہیں ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے سریش، کے ٹی بالواورٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کوپینل آف چیئرپرسن میں منتخب کیا گیا۔ لیکن ان اراکین اسمبلی نے پروٹم اسپیکرکے انتخاب کے خلاف احتجاجاً حلف نہیں اٹھایا۔

ہندوستان کی جمہوریت پرجوکالا دھبہ لگا تھا، کل اس کے 50 سال ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کی نئی نسل اس بات کو کبھی نہیں بھولے گی کہ ہندوستان کے آئین کو پوری طرح مسترد کردیا گیا تھا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ حکومت چلانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، لیکن ملک چلانے کے لیے رضامندی بہت ضروری ہے۔ اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ سب کی رضامندی حاصل کی جائے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے اور دوسرے روز نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔ پروٹیم اسپیکر مہتاب نو منتخب اراکین کو حلف دلائیں گے۔ لوک سبھا کے نئے اسپیکر کا انتخاب بدھ کو ہوگا۔