Mallikarjun Kharge Manusmriti:منوسمرتی پر راجیہ سبھا میں کھڑگے کے بیان سے ہنگامہ، جے پی نڈا اور سدھانشو ترویدی کا سخت اعتراض
کھڑگے کے اس بیان پر حکمراں جماعت کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ایوان کے قائد اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے معاشرے میں بے چینی اور انتشار پیدا ہوگا۔ انہوں نے کھڑگے سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دعوے کے حق میں منوسمرتی کی اصل مستند نقل پیش کریں۔
Parliament Monsoon Session: غیر پارلیمانی الفاظ سے متعلق قواعد حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پارلیمانی ضابطوں کا حصہ ہیں- کرن رجیجو
کرن رجیجو نے مزید کہا کہ غیر پارلیمانی الفاظ سے متعلق قواعد حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پارلیمانی ضابطوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق، "اگر آپ پارلیمانی روایات کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے تو ہم پوری توجہ سے آپ کی بات سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن آپ نے بار بار ایسے الفاظ استعمال کیے جن پر اعتراض ہے۔ اس کے باوجود ہم نے آپ کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔
Parliament Monsoon Session 2026: اینٹی پیپر لیک بل پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اکھلیش یادو کا حملہ: ایسے کاموں پر بھگوان بھی حکومت کو معاف نہیں کرے گا
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے دسویں، بارہویں اور نیٹ سمیت مختلف امتحانات میں پیپر لیک کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلسل بے ضابطگیوں سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے نیٹ امتحان سے متعلق ان طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی جان گنوائی، اور متاثرہ خاندانوں کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ دہرایا۔
Parliament Monsoon Session: اوم برلا نے کہا، پورے ملک کے طلبہ پارلیمنٹ کی کارروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے، لوک سبھا کی کارروائی شام 5 بجے تک ملتوی
"کارروائی ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی جماعتوں کےلیڈروں سے آپس میں مشاورت کر کے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی اپیل کی تاکہ شام 5 بجے کے بعد اس اہم بل پر بحث شروع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا، "میں تمام جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ باہمی مشاورت کے ذریعے کوئی راستہ نکالیں۔
Parliament Monsoon Session: لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف بل پیش، اسپیکر اوم برلا بولے: یہ اصلاحات کی جانب پہلا قدم، لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی
بل پیش ہونے کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان کو اس پر ترامیم پیش کرنے کے لیے دوپہر ایک بجے تک کا وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم بل ہے، جس پر ایوان اور ملک کی توقعات وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں کافی عرصے سے اس موضوع پر قانون سازی کا مطالبہ کر رہی تھیں اور یہ امتحانی نظام میں اصلاحات کی سمت پہلا اہم قدم ہے۔
Parliament Monsoon Session: مانسون اجلاس کا پہلا ہفتہ ہنگامے کی نذر، نیٹ پیپر لیک معاملے پراپوزیشن مسلسل وزیر تعلیم کی برطرفی کا مطالبہ کر رہی ہے
ایوان کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم استعفیٰ دیں، اس کے بعد ہی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بامعنی بحث ہو سکتی ہے۔
Parliament Monsoon Session: پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اپوزیشن کا حکومت پر حملہ، دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ
لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر التوا کی تحریک (Adjournment Motion) پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے ایوان میں جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
Parliament’s Monsoon Session: ’’ہر آواز کو موقع اور ہر خیال کو احترام ملنا چاہیے، یہی پارلیمنٹ کا کردار ہے‘‘ مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے بامعنی بحث ومباحثے پر دیا زور
وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔
Parliament Monsoon Session: مانسون اجلاس سے قبل کرن رجیجو کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام، کہا: ہنگامے سے سیاسی فائدہ نہیں ہوتا
مرکزی وزیر نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ اگر کسی معاملے پر اختلاف ہے تو اسے جمہوری طریقے سے ایوان کے اندر بحث کے ذریعے پیش کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ کا وقار بھی برقرار رہے اور قانون سازی کا عمل بھی متاثر نہ ہو۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپوزیشن کی بات سننے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ اپوزیشن بھی حکومت کا مؤقف تحمل کے ساتھ سنے گی۔
Speaker Om Birla’s stern warning to Opposition MPs: ’سرکاری جائیداد کونقصان پہنچا تو…‘ ہنگامہ کررہے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پربرہم ہوئے لوک سبھا اسپیکراوم برلا
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ایس آئی آرسمیت مختلف مسائل پرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے کارروائی دوپہرتک ملتوی کرنی پڑی۔ ناراض لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ممبران پارلیمنٹ کو خبردارکیا کہ عوام نے انہیں سرکاری املاک کوتباہ کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے اوراگرحالات بہترنہیں ہوئے تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔





