پارلیمنٹ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
Parliament Monsoon Session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج 9واں دن ہے۔ اجلاس کے پہلے ہی دن سے دونوں ایوانوں میں کافی ہنگامہ آرائی ہے۔ اپوزیشن منی پور تشدد کے معاملے پر بحث کے مطالبہ پر اٹل ہے۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بحث سے بھاگ رہی ہے۔ وہ بحث کرنا چاہتی تو پارلیمنٹ سے اس طرح بھاگتی نہیں۔ دوسری طرف منگل کو مودی حکومت لوک سبھا میں دہلی سروس بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آج یعنی یکم اگست کو وزیر داخلہ امت شاہ اس بل کو لوک سبھا میں پیش کریں گے۔ جس کی وجہ سے زبردست ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔
بل ایوان میں پیش کرے گی مودی حکومت
دہلی کی اروند کیجریوال حکومت اس بل کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن بھی اس بل کے خلاف دہلی حکومت کی حمایت میں ہے۔ اپوزیشن نے بھی بل کی مخالفت پر اتفاق کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ لوک سبھا میں بل کے پیش ہونے کے بعد اپوزیشن ہنگامہ کھڑا کر دے گی۔ مرکزکی مودی حکومت اور اروند کیجریوال حکومت کے درمیان افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کو لے کر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کیس کی سماعت پانچ ججوں کی بنچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Ordinance 2023: دہلی آرڈیننس سے متعلق بل آج لوک سبھا میں امت شاہ کریں گے پیش، ایوان میں ہنگامہ آرائی کے آثار
اپوزیشن کرے گی احتجاج
اس کے ساتھ ہی اپوزیشن مودی حکومت کی جانب سے ایوان میں اس بل کو پیش کرنے کے حوالے سے بھی کئی الزامات لگا رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔ ایسے میں مودی حکومت اس پر بحث کرنے کے بجائے بل لا رہی ہے، جب کہ معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کئی جماعتیں ملوث ہیں۔ ایسے میں آج ایوان میں کافی ہنگامہ ہونے کی امکان ہے۔
-بھارت ایکسپریس