Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Cricket Board

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح طورپرپاکستان اوربنگلہ دیش کی ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکے مطالبہ کومسترد کردیا ہے۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کی لاہورمیں ہوئی حالیہ میٹنگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکھیلنے کا مطالبہ بھی رکھا گیا تھا۔

ہندوستان اورپاکستان کا میچ 15 فروری کوہونا ہے، لیکن پاکستانی وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے کہ ان کی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔ اب سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس مسئلے پرپی سی بی کوای-میل لکھا ہے۔

پاکستانی حکومت کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی سی بی سے باہمی رضامندی کے ساتھ مسئلے کا حل نکالنے کی اپیل کی تھی۔

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے بڑا الٹ پھیرہوسکتا ہے۔ اگرپاکستان ٹورنا منٹ سے ہٹ جاتا ہے تو آئی سی سی بنگلہ دیش کو دوبارہ موقع دینے کی تیاری میں ہے۔ پاکستان کے فیصلے سے ورلڈ کپ کے پورے شیڈول کومتاثرکرسکتا ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی بائیکاٹ کی خبروں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنا منٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کو بھی جگہ ملی ہے۔

بھارت کے ٹی20 کپتان سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ میں ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا، جس کے بعد تنازع بڑھ گیا۔ اس پر نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور اگر وہ ہمارے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے تو ہر چیز برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان 28 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گا، جس کے بعد 4 سے 8 نومبر کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی، جس میں پاکستان اپنی ٹیم کے نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا اوروزیرمحمد کی پاکستان کرکٹ میں اہم شراکت کی تعریف کی۔

آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل کے چیئرمین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے برتاؤ سے متعلق کہا کہ کوئی چیزایسی نہیں ہوئی، جو نہیں ہونی چاہئے تھی، لیکن اب جوہوگیا، ہمیں اس کی بات نہیں کرنی چاہئے۔