Bharat Express

T20 World Cup 2024: ٹی-20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے یہ 6 کھلاڑی لندن میں منائیں گی چھٹی، رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

بابراعظم اور پانچ دیگرکھلاڑی محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اوراعظم خان نے پاکستان لوٹنے سے پہلے لندن میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)

Pakistan Cricket Team: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سپر-8 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ لیگ مرحلے میں ہی ٹورنا منٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بابراعظم اور پانچ دیگر کھلاڑی محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان نے پاکستان لوٹنے سے پہلے لندن میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ لیا ہے۔

لندن میں چھٹی منائیں گے بابراعظم

دی ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ 6 کھلاڑی منگل کی باقی ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں اتریں گے۔ ان کھلاڑیوں نے لندن میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں کچھ کھلاڑی انگلینڈ میں مقامی لیگ کھیلنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ اس درمیان چیف کوچ گیری کرسٹن اور معاون کوچ اظہرمحمود اپنے اپنے گھروں کے لئے روانہ ہوں گے۔

پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کو اپنے ملک لوٹنے کی دی اجازت

کوئی قریبی سیریزنہ ہونے کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف کو اپنے اپنے ملک لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کا ٹی-20 ورلڈ کپ کے گروپ میں مایوس کن کارکردگی رہی اور اسے آخری جیت اتوارکو آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری مقابلے میں تین وکٹ سے ملی۔ اسے شریک میزبان امریکہ اورسخت حریف ہندوستان سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے پھرکناڈا کو سات وکٹ سے ہرایا۔

تیسرے مقام پر رہا پاکستان

چارمیچوں میں چارپوائنٹ کے ساتھ پاکستان گروپ میں تیسرے مقام پررہا اور سپر-8 میں جگہ بنانے سے دوررہ گئے۔ ہندوستان اورامریکہ نےٹاپ دو مقام حاصل کرکے سپر-8 میں جگہ بنائی۔ پاکستانی ٹیم اگست میں دو میچوں کی گھریلو ٹسٹ سیریز میں بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی، جس کے بعد انگلینڈ کا اکتوبرمیں پاکستان کا دورہ ہوگا۔

Also Read