Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terrorist Attack

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ انہوں نے مسلسل پانچویں روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان نے بارہمولہ سمیت کئی مقامات پر گولہ باری کی ہے۔

اتل  کلکرنی نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ ہمت خوف سے زیادہ مضبوط ہے، یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ نفرت کو محبت نے شکست دی ہے،چلیں  کشمیر چلیں، سندھو ، جہلم کنارے چلیں، میں آیا ہوں، آپ بھی آئیں

مرکزی حکومت نے پاکستانی سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ اس فیصلے کے تحت اٹاری بارڈر چیک پوسٹ بھی بند کردئے گئے ،جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی رابطہ ختم ہو چکا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بحری جہازوں نے طویل فاصلے تک درست حملے کے لیے پلیٹ فارم، نظام اور عملے کی تیاری کی تصدیق اور مظاہرہ کرنے کے لیے متعدد کامیاب اینٹی شپ فائرنگ کی۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی دفاعی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ہائی کمیشنز میں تعینات ملازمین کی تعداد 50 سے کم کر کے 30 کر دی گئی ہے۔

موہن بھاگوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں دہشت گردی کو لے کر تشویش بڑھ رہی ہے۔ ان کا پیغام نہ صرف سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند کرتا ہے بلکہ عام شہریوں کو بھی چوکنا رہنے اور قومی اتحاد کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کشمیرکا دورہ کریں گے۔ وہ اننت ناگ کے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت معلوم کریں گے۔ یہ دورہ متاثرین کے تئیں اظہارہمدردی کرنے اورحکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہے۔

دہلی پولیس کو بدھ کی رات دیر گئے ایک کال موصول ہوئی۔ جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں پہلے سے جانکاری تھی۔ یہ سن کر پولس حیران رہ گئی۔ جس کے بعد پولیس فوراً حرکت میں آئی اور اس شخص کے پاس پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔

جموں وکشمیرکے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’عبیرگلال‘ کی ریلیز ڈیٹ ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستانی اداکارکے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے میکرس نے یہ فیصلہ لیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے فوج جموں وکشمیرمیں مسلسل دہشت گردوں کو ماررہی ہے۔ آج بارہمولہ میں فوج نے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روزفوج نے اڑی میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا تھا۔